مہاراشٹر حکومت نے گزشتہ دنوں فلم تانا جی کو ٹیکس فری کرنے کا اعلان کیا مگر اسکے بعد بھی مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل شہر تھانے میں واقع ویانہ مال کے سنیما گھر میں اس فلم پر ٹیکس وصول کیے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے تھانے شہر میں شیوسینا کے کارکنان نے سنیما گھر اور مال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس فلم کی نمائش کو ٹیکس فری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مال انتظامیہ کا گھیراؤ کیا۔
مگر اس کے بعد بھی سنیما گھر کے مالکان اب بھی ٹیکس وصول کررہے ہیں اس طرح کا الزام تھانے شہر کے شیوسینا رہنماؤں نے عائد کرتے ہوئے فوراً اس کی نمائش کو ٹیکس فری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا۔