ETV Bharat / state

Sanjay Raut Slams Eknath Shinde: 'ایکناتھ شندے بی جے پی کے اشارے پر کھلونے کی طرح ناچ رہے ہیں' - شیوسینا کے سینیئر رہنما سنجے راوت

شیوسینا کے سینیئر رہنما سنجے راوت Shivsena Leader Sanjay Raut نے شیوسینا میں بغاوت پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شندے بی جے پی کے اشارے پر کھلونے کی طرح ناچ رہے ہیں۔ اصلی اور نقلی شیوسینا کے نام پر عوام میں تذبذب پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی کتنی ہی کوشش کرے لیکن ممبئی شہر میں ہر جگہ شیوسینا کا جھنڈا ہی نظر آئے گا۔ Sanjay Raut Slams Eknath Shinde

Shivsena Sanjay Raut Slams Eknath Shinde
'ایکناتھ شندے بی جے پی کی ہدایت پر کھلونے کی طرح ناچ رہے'
author img

By

Published : Jul 4, 2022, 4:15 PM IST

ممبئی: شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راوت Shivsena Leader Sanjay Raut نے ایک بار پھر مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے New Chief Minister of Maharashtra کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ادھو ٹھاکرے نے واضح کر دیا کہ شندے شیو سینا کے وزیر اعلیٰ نہیں ہیں۔ انہوں نے بغاوت کرکے شیوسینا پارٹی کو نقصان پہنچایا اور اسے توڑنے کی کوشش کی۔ یہی نہیں بلکہ انہوں نے اغیار سے مل کر اپنے ہی رہنما اور لیڈر کو پھنسانے کی کوشش کی، یہاں تک کہ انہیں اب بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔

شیوسینا کے ترجمان اور رکن پارلیمان سنجے راوت نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شندے بی جے پی کے اشارے پر کھلونے کی طرح ناچ رہے ہیں۔ اصلی اور نقلی شیوسینا کے نام پر عوام میں تذبذب پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی کتنی ہی کوشش کرے لیکن ممبئی شہر میں ہر جگہ شیوسینا کا جھنڈا ہی نظر آئے گا، جہاں ٹھاکرے ہیں، وہاں شیوسینا ہے۔ تمام کارکنان ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ہیں۔ Shivsena Sanjay Raut Slams Eknath Shinde

انہوں نے کہا کہ میرے پاس بھی گوہاٹی جانے کا آپشن تھا لیکن میں نے اپنے لیڈر کو دھوکہ نہیں دیا۔ میں نے اس آپشن کو ٹھوکر مار کرکے اپنے لیڈر سے بغاوت نہیں کی۔ میں کسی کے ہاتھ کی کٹ پتلی بن کر پھٹنے والا بلبلہ نہیں ہوں۔ افواہ اڑائی گئی تھی کہ شیوسینا کے ممبران اسمبلی پارٹی چھوڑ دیں گے یا وہ الگ ہو جائیں گے۔ ایسی خبریں بالکل غلط ہیں۔ شیو سیناکے اندر خوف نام کی کوئی چیز نہ کبھی تھی اور نہ کبھی رہے گی۔ Shivsena Sanjay Raut Slams Eknath Shinde

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے ای ڈی کے تمام سوالات کے تسلی بخش جواب دیے ہیں۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے بھی میرے ساتھ شائستگی کا برتاؤ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تو میں ضرور جاؤں گا۔ میں اس ملک کا ایک ذمہ دار شہری اور رکن پارلیمنٹ ہوں۔ اس کی وجہ سے وہ ای ڈی کے سمن کے بعد اپنے سوالوں کے جواب دینے گئے۔ Shivsena Sanjay Raut Slams Eknath Shinde

سنجے راوت نے کہا کہ راجیہ سبھا انتخابات کے دوران میرے مخالفین کی طرف سے مجھے شکست دینے کی بھرپور کوشش کی گئی۔ اگر میں ہار جاتا تب بھی شیوسینا نہیں چھوڑتا۔ راوت نے کہا کہ شیوسینا کی طرح کانگریس بھی بری طرح ٹوٹ گئی، لیکن کانگریس چھوڑنے والوں نے کہا کہ وہ گاندھی کے خیالات کے ہیں، لیکن اصل کانگریس اندرا گاندھی کی تھی۔ سنجے راوت نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب تک فڑنویس کے نام کے آگے وزیر اعلیٰ یا سابق وزیر اعلیٰ لکھا جاتا تھا، لیکن اب ان کے نام کے آگے نائب وزیراعلی لگنے لگا ہے۔ Shivsena Sanjay Raut Slams Eknath Shinde

وہیں وزیراعلی شندے Maharashtra CM Eknath Shinde نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم آسانی سے فلور ٹیسٹ اور اسپیکر کا انتخاب جیت جائیں گے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے کہا کہ انہیں شیوسینا کے دو تہائی سے زیادہ اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے اور اس وجہ سے وہ (باغی شیوسینا اور بی جے پی) آسانی سے فلور ٹیسٹ جیت جائیں گے۔

شندے نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ بالا صاحب ٹھاکرے کے نظریے پر عمل پیرا ہیں۔ اس نظریے کی بنیاد پر لوگ ہماری حمایت کر رہے ہیں۔ اس لئے ہمیں لگتا ہے کہ ہم آسانی سے فلور ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ اسمبلی اسپیکر کا انتخاب بھی جیت جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں اور پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں، یہ بتاتے ہوئے کہ وہ مہاراشٹر کی مجموعی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔ Maharashtra CM Eknath Shinde Statement

شندے نے کہاکہ ابھی میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ کرنے ممبئی جا رہا ہوں۔ ہمارے پاس کافی تعداد ہے اور ہم شیو سینا قانون ساز پارٹی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ہم مہاراشٹر کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم بالا صاحب کے شیو سینک ہیں اور ہم ان کے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ مہاراشٹر میں تمام زیر التوا پروجیکٹ اب مکمل ہو جائیں گے۔ Eknath Shinde Cabinet

وہیں قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ شندے حکومت میں چندرکانت پاٹل (ریونیو)، سدھیر منگنٹیوار ( فنانس اور پلاننگ)، دادا بھوسے (آر ڈی ڈی)، پروین دریکر (پی۔ڈبلیو۔ڈی۔)، گلاب راؤ پاٹل( آبپاشی)، آشیش شیلار(تعلیم)، ویکھے پاٹل( زراعت)، سنجے کوٹے( صحت)، اشوک اوئیکے(آدیواسی)، بابن پچپوتے (فوڈ سول سپلائیز)، سمبھاجی نیلنگیکر (ٹیکسٹائل)، سبھاش دیش مکھ(سہکار)، رام شندے (او بی سی وی جے این ٹی)، تانا جی ساونت (بجلی)، سندیپن بھومرے( آبی وسائل)، سنجے راٹھوڑ( جنگلات)، پرتاپ سارنائک( ماحولیات)، شمبھوراج دیسائی( ہاؤسنگ)، عبدالستار (اقلیت)، پرشانت ٹھاکر(مچھلی)، کسان کاٹھور( ایف ڈی اے)، آشیش جیسوال (ٹرانسپورٹ)، سوہاسنی فراندے ( ڈبلیو اینڈ سی ڈی)، چندر شیکھر باونکولے (ایکسائز)، جے کمار راول (سیاحت)، ادے ساونت( ہائی ٹیکنیکل) کو وزارت کی ذمہ داریاں دی جاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Political Crisis: جس کو ہمارا سامنا کرنا وہ ممبئی آسکتے ہیں: سنجے راوت

وہیں وزیر مملکت اس طرح ہوسکتے ہیں۔ دیپک کیسرکر ( محصول)، بچوکڑو (نقل و حمل)، مونیکا راجلے( ڈبلیو اینڈ سی ڈی)، انیل بابر (سماجی انصاف)، رندھیر ساورکر (یو۔ڈی۔ڈی۔)، راجندر پٹنی( توانائی)، نیلے نائک(آر ڈی ڈی۔)، اتل بھاتکھلکر( ہاؤسنگ)، لکشمن پوار ( تعلیم)، بھرت گوگاوالے (سیاحت، ماہی پروری اور باغبانی) اور سنجے سیرساٹھ کو پی ڈبلیو ڈی وزارت کی ذمہ داریاں دی جاسکتی ہیں۔ Eknath Shinde Cabinet

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.