-
Akola, Maharashtra | Our king is only Chhatrapati Shivaji Maharaj. We cannot have another king. Muslims in India are not descendants of Aurangzeb. Aurangzeb and his clan came from outside. A Muslim in this country who has national ideas never approves of Aurangzeb. He respects… pic.twitter.com/vmVlKCLcOx
— ANI (@ANI) June 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Akola, Maharashtra | Our king is only Chhatrapati Shivaji Maharaj. We cannot have another king. Muslims in India are not descendants of Aurangzeb. Aurangzeb and his clan came from outside. A Muslim in this country who has national ideas never approves of Aurangzeb. He respects… pic.twitter.com/vmVlKCLcOx
— ANI (@ANI) June 19, 2023Akola, Maharashtra | Our king is only Chhatrapati Shivaji Maharaj. We cannot have another king. Muslims in India are not descendants of Aurangzeb. Aurangzeb and his clan came from outside. A Muslim in this country who has national ideas never approves of Aurangzeb. He respects… pic.twitter.com/vmVlKCLcOx
— ANI (@ANI) June 19, 2023
اکولا: ریاست مہاراشٹر میں اورنگ زیب سے متعلق تنازع تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اس دوران مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کوئی بھی مسلمان اورنگ زیب کی اولاد نہیں ہے۔ اورنگ زیب اور ان کا خاندان باہر سے آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے قوم پرست مسلمان مغل بادشاہ کو اپنا رہنما نہیں مانتے۔ وہ صرف چھترپتی شیواجی مہاراج کا احترام کرتے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اورنگ زیب کے مقبرے پر پھول چڑھانے کے لیے ونچیت بہوجن اگھاڑی (وی بی اے) کے سربراہ پرکاش امبیڈکر کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ان سے پوچھا کہ ایسا کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ انہوں نے شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے سے پوچھا کہ کیا آپ نے ان کے اس اقدام کو منظور کیا ہے۔
مرکزی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر اکولا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے فڑنویس نے کہا کہ سامبھاجی نگر، کولہاپور اور اکولا میں جو کچھ ہوا وہ اتفاق نہیں تھا، بلکہ ایک تجربہ تھا۔ انہوں نے سوال کیا کہ اورنگ زیب کے ہمدرد ریاست میں کیسے آئے؟ انہوں نے کہا کہ اورنگزیب ہمارا رہنما کیسے ہو سکتے ہیں؟ ہمارے بادشاہ صرف چھترپتی شیواجی مہاراج ہیں۔ بھارت کے مسلمان اورنگ زیب کی اولاد نہیں ہیں، اورنگ زیب اور ان کے آباؤ اجداد کہاں سے آئے؟ انہوں نے کہا کہ ملک کے قوم پرست مسلمان ان کی حمایت نہیں کرتے اور وہ صرف چھترپتی شیواجی مہاراج کو اپنا رہنما مانتے ہیں۔
مزید پڑھیں: Police Registered Case Against Four مغل حکمران اورنگ زیب کی تصویر ہوا میں لہرانے پر ایف آئی آر درج
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اورنگ زیب اور ٹیپو سلطان کو لے کر گزشتہ کئی دنوں سے تنازعہ چل رہا ہے۔ کچھ نوجوانوں نے اورنگزیب کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس کے بعد ہنگامہ شروع ہو گیا۔ اس واقعے کے بعد کولہاپور میں تشدد کا واقعہ بھی سامنے آیا۔دوسری طرف اپوزیشن نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی انتخابات سے پہلے جان بوجھ کر اورنگ زیب کا معاملہ اٹھا رہی ہے۔ اپوزیشن اس کے لیے شنڈے گروپ اور بی جے پی کو ذمہ دار بتا رہی ہے۔