ETV Bharat / state

کنگنا رناوت کے بیان پر شیوسینا کا احتجاج

فلم اداکارہ کگنا رناوت کے متنازع بیان پر ممبئی میں شیوسینا کارکنان نے زبردست احتجاج کیا۔

shiv sena protest against kangana ranaut
شیوسینا کا احتجاج
author img

By

Published : Sep 4, 2020, 10:07 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے تھانے میں فلم اداکارہ کنگنا رناوت کے بیان کو لیکر شیوسینکوں نے فلم اداکارہ کے پوسٹر پر چپل کا ہار پہنا کر زبردست احتجاج کیا۔

دیکھیں ویڈیو

فلم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے میں فلم اداکارہ کنگنا راناوت نے فلم انڈسٹری اور ممبئی پولیس کو آڑے ہاتھوں لیا تھا، جس کے بعد شیوسینا رہنما و رکن پارلیمان سنجے راوت نے کنگنا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ممبئی آکر دکھائیں۔

جس کے بعد کنگنا نے ایک بار پھر چیلینج کرتے ہوئے کہا کہ نو ستمبر کو وہ ممبئی آرہی ہیں، اس بیان کے آنے کے بعد شیوسینک مشتعل ہوگئے اور کنگنا کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔

تھانے شہر کی سابق مئیر خاتون شعبہ کی صدر میناکشی شندے نے پارٹی کارکنان کے ساتھ فلم اداکارہ کے پوسٹر پر چپل کا مالا پہناکر زبردست نعرے بازی کی، ''ممبئی ہماری شان ہے گنگنا تو ممبئی کی گھان ہے۔''

مزید پڑھیں:

آ رہی ہوں ممبئی، روک سکو تو روک لو: کنگنا رناوت

شیو سینا کے کارکنان نے کنگنا رناوت پوسٹر پر سیاہی پوت کر چپلوں کی بارش کر زبردست احتجاج کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.