ETV Bharat / state

Poster Campaign Against Eknath Shinde: ایکناتھ شندے کے خلاف شیوسینا کی پوسٹر مہم - Rebellion of Shiv Sena leader Eknath Shinde

مہاراشٹر سیاسی بحران کے درمیان ممبئی میں ایک شیوسینا کارپوریٹر نے سنجے راؤت کے گھر کے باہر ایکناتھ شندے کی مخالفت میں پوسٹر چسپاں کر کے موجودہ حالات پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ Poster Campaign Against Eknath Shinde

شیوسینا کی پوسٹر مہم
شیوسینا کی پوسٹر مہم
author img

By

Published : Jun 22, 2022, 12:35 PM IST

ممبئی: شیوسینا لیڈر ایکناتھ شندے کی بغاوت کے بعد پارٹی میں غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس درمیان شیوسینا کارپوریٹر دیپ مالا بڈھے نے تنقید کرتے ہوئے پوسٹر لگائے ہیں۔ یہ پوسٹر ممبئی کے ایم پی سنجے راوت کے گھر کے قریب چسپاں کیا گیا ہے۔ ایکناتھ شندے کی مخالفت میں شیوسینا کے پوسٹر میں لکھا ہے 'تیرا گھمنڈ چار دن کا ہے، ہماری بادشاہی خاندانی ہے۔ شیوسینا کارپوریٹر دیپ مالا بڈھے نے یہ بینر لگایا ہے۔ اس میں سنجے راوت کی ایک بڑی تصویر ہے اور اس کے نیچے دیپ مالا نظر آرہی ہیں۔ Poster Campaign Against Eknath Shinde

واضح رہے کہ شیوسینا ایم ایل اے ایکناتھ شندے گزشتہ روز اپنی کچھ حامیوں کے ساتھ گجرات کے ایک ہوٹل میں شفٹ ہوگئے تھے جس کے بعد مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی حکومت پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ اس دوران شیوسینا کے کچھ سرکردہ لیڈران گجرات کے شہر سورت کی ایک ہوٹل میں مقیم ایکناتھ شندے سے بات کرنے گئے تھے اور انہوں نے فون پر ایکناتھ شندے کی ادھو ٹھاکرے سے بات بھی کروائی لیکن شندے کی ناراضگی ختم نہیں ہوئی۔ اسی درمیان آج صبح خبر آئی کہ تمام باغی ارکان اسمبلی آسام کے شہر گوہاٹی شفٹ ہوگئے ہیں۔

اس دوران شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راؤت نے کہا کہ ایکناتھ شندے کے ساتھ جو ایم ایل اے ہیں ان سے بات چیت جاری ہے اور وہ سبھی شیوسینا میں ہی رہیں گے۔ ہماری پارٹی لڑ رہی ہے، ہم مسلسل لڑیں گے، چاہے ہمارا اقتدار چلا جائے۔ ایکناتھ شندے ہماری پارٹی کے پرانے رکن ہیں، وہ ہمارے دوست ہیں، ہم کئی دہائیوں سے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ایک دوسرے کو چھوڑنا آسان نہیں ہے۔ آج صبح میں نے ان کے ساتھ ایک گھنٹہ طویل بات چیت کی اور پارٹی سربراہ کو اس سے آگاہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.