ETV Bharat / state

شرد پوار - سنجے راؤت کی ملاقات - شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راؤت نے این سی پی کے سربراہ شرد پوار سے ملاقات

شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راؤت نے این سی پی کے سربراہ شرد پوار سے ملاقات جس کے بعد سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

شرد پوار - سنجے راؤت کی ملاقات
author img

By

Published : Sep 29, 2019, 12:00 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 10:07 AM IST

پوار خاندان میں جاری کشمکش اور ای ڈی کے ذریعہ شرد پوار کے خلاف درج ایف آئی آر نیز ای ڈی کے ذریعہ شرد پوار کے تعلق سے یوٹرن اور اجیت پوار کا ایم ایل اے کے عہدہ سے استعفیٰ جیسے معاملوں پر شیو سینا کے ترجمان اور رکن پارلیمان سنجے راؤت نے شرد پوار کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی۔

شرد پوار اور سنجے راؤت کی بند کمرے میں 15 منٹ کی اس ملاقات کو سیاسی عینک سے دیکھا جا رہا ہے کیونکہ اسمبلی انتخابات کا بگل بج چکا ہے ایسے میں سنجے راؤت کا این سی پی سربراہ سے ملنا سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن گیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

قیاس لگایا جا رہا ہے کہ سنجے راؤت شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کا کوئی پیغام لے کر گئے ہوں گے لیکن سنجے راؤت نے اس ضمن میں صرف اتنا کہا کہ ان کا پوار صاحب سے پرانا تعلق ہے اس لیے ان کی خیریت جاننے کے لیے چلا آیا۔ لیکن سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو کافی اہمیت دی جا رہی ہے اس لیے کہ ابھی شیو سینا۔بی جے پی کے درمیان انتخابی سمجھوتہ نہیں ہو سکا ہے۔

اسی طرح دادر کے رنگ شاردا ہال میں شیو سینا کے رکن اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کی ایک اہم میٹنگ تھی جس میں ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بالا صاحب ٹھاکرے نے اپنے آخری وقت میں میرا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر کہا تھا کہ مہاراشٹر شیوسینا کا وزیراعلیٰ ضرور بنانا۔

اس میٹنگ میں ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ شیو سینا کا وزیر اعلیٰ بنایا جائے۔

انہوں نے مہاراشٹر کی سبھی 288 نشستوں پر اپنے امیدوار بھی تیار کر لیے ہیں جس سے یہ آثار نمایاں ہیں کہ شاید ان دونوں کے درمیان سمجھوتہ نہیں ہوگا اس لیے کہ بی جے پی کو بھی یہ گمان ہے کہ وہ تنہا مہاراشٹر میں اکثریت حاصل کر کے حکومت بنالے گی، ایسے میں سنجے راؤت کا شرد پوار سے ملنا سنسنی خیز سمجھا جا رہا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اگر شیو سینا۔بی جے پی کے درمیان سمجھوتہ نہیں ہو اتو شیوسینا سبھی نشستوں پر اپنے امیدوار اتارے گی لیکن حکومت سازی کے لیے اگر درکار ممبران نہیں ہوئے تو وہ این سی پی کی مدد لے سکتی ہے یہ اور بات ہے کہ این سی پی اس وقت ان کی مدد نہ کر سکے لیکن اقتدار کے لیے کچھ بھی ممکن ہے۔

اب اصولی سیاست بھی نہیں رہ گئی بلکہ سب کچھ مفادات پر مبنی ہوتا ہے۔

این سی پی ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سنجے راؤت کا شرد پوار سے ملنا رسمی تھا کوئی سیاسی نوعیت کی ملاقات ہر گز نہیں تھی لیکن سیاسی حلقے اس کا کچھ اور ہی مطلب نکال رہے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 10:07 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.