ETV Bharat / state

شیوسینا کو ہندوتوا کے سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں: سنجے راوت

سنجے راوت نے کہا کہ 'ہمیں کسی کے ذریعہ ہندوتوا کے سرٹیفیکٹ (تصدیق شدہ) کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم (ہندوتوا) تھے اور ہم ہمیشہ ہندوتوا رہیں گے۔ ہم ان (بی جے پی) کی طرح ہندوتوا کا کارڈ سیاست میں نہیں کھیلتے۔'

شیوسینا کو کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں: سنجے راوت

author img

By

Published : Nov 17, 2020, 9:33 PM IST

مہاراشٹر کی مہاوکاس آگھاڑی حکومت میں اہم کردار ادا کرنے والے شیوسینا نے گزشتہ دنوں این ڈی اے چھوڑ کر مہاراشٹر میں کانگریس اور این سی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے بعد واضح کیا ہے کہ شیوسینا نے اپنا ہندوتوا نظریہ تبدیل نہیں کیا ہے۔

منگل کے روز شیوسینا کے سینئر رہنما و ترجمان اور رکن پاریمان سنجے راوت نے ایک بار پھر دعوی کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں کسی کے ذریعہ ہندوتوا کے سرٹیفیکٹ (تصدیق شدہ) کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم (ہندوتوا) تھے اور ہم ہمیشہ ہندوتوا رہیں گے۔'

بی جے پی پر پلٹ وار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم ان (بی جے پی) کی طرح ہندوتوا کا کارڈ سیاست میں نہیں کھیلتے۔ جب بھی ملک کو ہماری ضرورت ہوگی، شیوسینا ہمیشہ ہندوتوا کی تلوار لہراتے ہوئے آگے آئے گی۔'

واضح رہے کہ شیوسینا کے این ڈی اے سے الگ ہونے کے بعد بی جے پی نے شیوسینا کے ہندوتوا پر سوال اٹھاتے ہوئے کئی بار حملہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

پچھلے مہینے دونوں جماعتیں ساورکر کو لے کر آمنے سامنے تھیں۔ بی جے پی کے ترجمان رامکدم نے شیوسینا کو نشانہ بناتے ہوئے پوچھا تھا کہ شیو سینا کس طرح کا ہندوتوا ہے؟ وہ ویر ساورکر آڈیٹوریم میں دسہرہ کا جلسہ کرتی ہیں لیکن وہ ان لوگوں سے کچھ نہیں کہتی، جنہوں نے ہمیشہ ساورکر کی توہین کی ہے۔'

رامکدم نے مزید کہا تھا کہ 'جب کانگریس رہنما ویر ساورکر کے لئے توہین آمیز الفاظ استعمال کرتے ہیں تو شیوسینا کانگریس کے لئے کیوں چپی سادھ لیتی ہے۔ اس وقت شیوسینا کا ہندوتوا پھر کہاں جاتا ہے؟'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.