وسطی اورنگ آباد حلقہ کے رکن اسمبلی سنجے شرساٹ نے ایم ایل اے فنڈ سے اورنگ آباد گورنمنٹ کالج اینڈ اسپتال کو ایک کارڈیاک ایمبولینس عطیہ کی ہے، یہ ایمبولینس تمام طبی سہولیات سے آراستہ ہے۔
اس ضمن میں ضلع کلکٹر سنیل چوہان کا کہنا ہے کہ کارڈیاک ایمبولینس کی مدد سے کورونا کے مریضوں کو فوری طبی امداد پہنچانے میں مدد ملے گی۔
وہیں اس ایمبولینس کا افتتاح گھاٹی دواخانے کی ڈین کانن ایلیکر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
انہوں نے کہا کہ 21 لاکھ روپے مالیت کی کارڈیاک ایمبولینس جو کہ تمام سہولیات سے آراستہ ہے۔ ایم ایل اے کی طرف سے دی گئی ہے، اس ایمبولینس کی مدد سے کووڈ کے مریضوں اور دیگر مریضوں کی جان بچانے میں مدد ملے گی۔
ساتھ ہی اس ایمبولینس کی وجہ سے ہمارے کام میں آسانی ہوگی۔ واضح رہے کہ اورنگ آباد شہر میں اب کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔