مہاراشٹر کے ریاستی وزیر داداجی بھوسے، رکن اسمبلی سنجے راٹھور اور ایم ایل سی رویندر پاٹھک باغی رہنما ایکناتھ شندے کے کیمپ میں شامل ہوگئے۔شندے کیمپ کا دعویٰ ہے کہ فی الحال انہیں 37 ایم ایل ایز کی حمایت حاصل ہے اس کیمپ کی جانب سے 34 ایم ایل ایز کے دستخطوں سے ایک قرارداد پاس کی گئی ہے کہ باغی رہنما ایکناتھ شندے لیڈر کے طور پر برقرار رہیں گے اور اسے ریاستی گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو بھیجا گیا ہے۔
-
#WATCH | Maharashtra Shiv Sena MLA Dadaji Bhuse, MLA Sanjay Rathod and MLC Ravindra Phatak with Eknath Shinde at Radisson Blu hotel in Guwahati. pic.twitter.com/nwGmY8Sr4E
— ANI (@ANI) June 23, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Maharashtra Shiv Sena MLA Dadaji Bhuse, MLA Sanjay Rathod and MLC Ravindra Phatak with Eknath Shinde at Radisson Blu hotel in Guwahati. pic.twitter.com/nwGmY8Sr4E
— ANI (@ANI) June 23, 2022#WATCH | Maharashtra Shiv Sena MLA Dadaji Bhuse, MLA Sanjay Rathod and MLC Ravindra Phatak with Eknath Shinde at Radisson Blu hotel in Guwahati. pic.twitter.com/nwGmY8Sr4E
— ANI (@ANI) June 23, 2022
سیاسی بحران کے بعد شیو سینا نے ایکناتھ شندے کو پارٹی کی قانون ساز پارٹی کے لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ تاہم باغیوں نے عزم کے ساتھ جوابی کارروائی کی۔ دریں اثنا، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بدھ کی رات اپنی سرکاری رہائش گاہ 'ورشا' خالی کر دی اور کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے لیے تیار ہیں، لیکن باغی ایم ایل اے کو آکر بتانا چاہیے کہ وہ ان پر بھروسہ نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Political Crisis: 'اکثریت کا فیصلہ اسمبلی میں ہوگا'