سیاسی رسہ کشی کے دوران سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے دوبارہ وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا جبکہ این سی پی کے سینیئر رہنما و سابق نائب وزیراعلی اجیت پوار نے باغیانہ طور پر بی جے پی کی حمایت کی اور نائب وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا۔
ان دونوں کی حلف برداری کے خلاف شیوسینا نے عدالت عظمی میں عرضی داخل کی ہے۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں صدر راج نافذ تھا لیکن اچانک اسے ہٹا دیا گیا اور دیویندر فڑنویس کو وزیراعلی کے عہدے کا حلف دلایا گیا نیز انہیں 30 نومبر تک اکثریت ثابت کرنے کا وقت دیا گیا ہے۔