ETV Bharat / state

اقتصادی مندی پر شیوسینا کی حکومت پر نکتہ چینی - شیوسینا نے کہا آج ملک میں اقتصادی مندی ہے

شیوسینا کے ترجمان اخبار سامنا میں مرکزی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی گئی اور الزام عائد کیا گیا کہ ملک میں اقتصادی مندی کے لیے حکومت ذمے دار ہے۔ اس کے ساتھ ہی جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کی وجہ سے صورتحال مزید ابتر ہوگئی ہے۔

اقتصادی مندی پر شیوسینا کی حکومت پر نکتہ چینی
author img

By

Published : Oct 28, 2019, 5:00 PM IST

سامنا کے اداریے میں دیوالی کے تہوار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا گیا کہ 'آج ملک میں اقتصادی مندی ہے جس کی وجہ سے دیوالی کے موقع پر پٹاخوں کے لیے بازاروں میں جس طرح کا جوش ہوتا ہے وہ کہیں نہ کہیں نظر نہیں آ رہا ہے۔'

اداریے میں یاد دلایا گیا ہے کہ دھنتیرس اور لکشمی پوجا ہو چکی ہے اور اب 'نئے سال' اور 'بھیا دوج' میں دو روز باقی ہیں حالانکہ اقتصادی مندی کی وجہ سے بازاروں میں خریداری میں 30 تا 40 فیصد کی کمی نظر آ رہی ہے۔ جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کی وجہ سے اقتصادی صورتحال بہتر ہونے کے بجائے بگڑتے جا رہی ہے۔

بینکوں کے بحران کا حوالہ دیتے ہوئے اداریے میں کہا گیا ہے کہ 'دیوالی سے قبل مہاراشٹر میں انتخابات ہوئے، اس میں جوش و خروش کے بجائے خاموشی ہی نظر آئی۔'

مہاراشٹر اور ملک کے بہتر مستقبل کے لیے ہر سوں خاموشی نظر آ رہی ہے اور ایک ہی سوال گونج رہا ہے کہ اتنا سناٹا کیوں ہے بھائی؟

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.