ETV Bharat / state

ضرورت مندوں کو مفت کھانا فراہم کر رہا ہے شیو بھوجن کیندر - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے مہاراشٹر کے متعدد مقامات پر ضرورتمندوں کو کم قیمت پر معیاری کھانا فراہم کرنے کے لیے شیو بھوجن کیندر کا نظم کیا تھا۔ اب ہزاروں ضرورت مند افراد اور مسافر شیو بھوجن کیندر سے استفادہ کر رہے ہیں۔

shiv bhojan kendra distribution free food for needy in malegaon
ضرورت مندوں کو مفت کھانا فراہم کر رہا ہے شیو بھوجن کیندر
author img

By

Published : Jun 17, 2021, 10:44 AM IST

Updated : Jun 18, 2021, 9:54 AM IST

اس تعلق سے کہا جاتا ہے کہ ریاستی وزیر دادا بھوسے نے شیو بھوجن کیندر شروع کرنے کے لیے کافی جدوجہد کی ہے اور وہ خود کبھی کبھار اچانک شیو بھوجن کیندر پر کھانے کا معیار پرکھنے کے لیے آتے ہیں۔ ایسے میں ریاست میں کئی شیو بھوجن کیندر قائم کیے گئے ہیں لیکن مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے شیو بھوجن کیندر کی بات ہی کچھ اور ہے۔

یہاں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں ضرورت مند افراد اور مسافر کھانا کھانے اور پارسل لینے کے لیے آتے ہیں۔ شروع شروع میں یہاں ایک تھالی کی قیمت دس روپے رکھی گئی لیکن لاک ڈاؤن کے درمیان اس تھالی کی قیمت گھٹا کر پانچ روپئے کر دی گئی اور اب روز بروز ضرورت مندوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اس تھالی کو فری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

مالیگاوں نیا بس اسٹینڈ کے سامنے واقع اس شیو بھوجن کیندر کو صرف 300 افراد کو کھانا فراہم کرنے کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے لیکن بھوجن کیندر کے ذمہ داران اس سے زیادہ لوگوں کو کھانا فراہم کرتے ہیں۔ اس کے باوجود ضرورت مندوں کی ایک بڑی تعداد واپس لوٹ جاتی ہے کیونکہ اس کیندر کا کوٹہ کم ہے اور یہاں آنے والے افراد کی تعداد اس سے زیادہ ہے۔

یہاں ہر روز ویج میں الگ الگ آئٹم تیار کیے جاتے ہیں جن میں دال، سبزی، روٹی، چاول وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہر 15 دن پر یہاں ایک اسپیشل ڈش تیار کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، فوڈ ڈیلیوری بوائے کو ملی بائیک

شیو بھوجن کیندر مالیگاؤں کے انچارج محمد یاور نے بتایا کہ اس بھوجن کیندر سے ضرورت مندوں کو گھر جیسا کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی وہ ضرورت مند خواتین جو گھر سے باہر نہیں نکل سکتیں، کیندر کے اراکین ان خواتین کے گھر آٹا پہنچا دیتے ہیں اور وہ خواتین انھیں روٹی بنا کر دے دیتی ہیں۔ اس کے لئے انہیں معقول معاوضہ بھی دیا جاتا ہے۔

Last Updated : Jun 18, 2021, 9:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.