ETV Bharat / state

Sanjay Raut Slams Shinde Govt ’شندے سینا، مودی شاہ کی سینا ہے‘: سنجے راوت - شندے اشتہار میں بالا صاحب کی تصویرغائب

ملک میں مودی، مہاراشٹر میں شندے والے اشتہار پر ریاست میں سیاست گرم ہوگئی ہے۔ اس اشتہار میں بالا صاحب ٹھاکرے کی تصویر غائب ہے جس پر سنجے راوت نے کہا کہ 'شندے سینا مودی شاہ کی سینا ہے‘۔ balasaheb photo missing in shindes ad

شندے سینا مودی شاہ کی سینا ہے، سنجے راوت

author img

By

Published : Jun 13, 2023, 4:26 PM IST

ممبئی: شیو سینا (ادھو دھڑے) کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے منگل کو کہا کہ شندے سینا کے اشتہار میں آنجہانی بالا صاحب کی تصویر نہیں ہے، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مودی-شاہ کی سینا ہے۔ سنجے راوت نے کہاکہ اس اشتہار کی سرخی ہے 'ملک میں مودی، مہاراشٹر میں شندے کو لوگ پسند کرتے ہیں'۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مہاراشٹر کی سیاست میں اس طرح کا مذاق ہو رہا ہے۔ یہ اشتہار سرکاری ہے یا نجی، بی جے پی کو اس کا جواب دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ یہ حکومت 105 ایم ایل ایز کی حمایت پر کھڑی ہے، انہیں جواب دینا چاہئے۔ کروڑوں روپے خرچ کر کے سروے کی تشہیر کی گئی۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہ سب کہاں کیا گیا؟، ایسا نہیں نہیں کہ یہ مہاراشٹر میں ہوا ہے۔ اس طرح کا سروے مہاراشٹر میں نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ بالاصاحب ٹھاکرے کا جانشین ہونے کا دعویٰ کرنے والوں نے اس اشتہار میں نہ تو ان کا ذکر کیا ہے اور نہ ہی ان کی تصویر کہیں لگائی ہے۔ اس سے ثابت ہوا کہ یہ شیو سینا نہیں بلکہ شاہ مودی کی سینا ہے۔ سنجے راوت نے یہ بھی الزام لگایا کہ حکومت کے خزانے سے کروڑوں روپے اشتہارات پر خرچ کیے گئے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس اشتہار میں مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے کے ساتھ پی ایم نریندر مودی کی تصویر ہے۔ اس کے علاوہ اشتہار میں شیو سینا کا لوگو استعمال کیا گیا ہے۔ شائع شدہ اشتہار میں کہیں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتخابی نشان 'کنول کا پھول' استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم اشتہار میں ایک ٹی وی چینل کے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عوام مرکز میں نریندر مودی اور مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے کو چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Sanjay Raut on Kolhapur Violence سنجے راوت نے شندے-فڑنویس حکومت پر کولہاپور میں انتشار پھیلانے کا الزام لگایا

اشتہار میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ایکناتھ شندے کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ ایکناتھ شندے اپنے اشتہار میں بالا صاحب کو بھول گئے۔ انہوں نے کہا کہ شندے دن بھر یہ دعویٰ کرتے رہتے ہیں کہ بالاصاحب ٹھاکرے کے وراثت کے اصل مالک ہیں جبکہ اشتہار میں نریندر مودی کی تصویر لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکناتھ شندے اب شیو سینا میں نہیں ہیں بلکہ 'مودی سینا' میں ہیں۔ یہ اشتہار ثابت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ سروے کہاں ہوا ہے۔ یقین ہے کہ مہاراشٹر میں ایسا نہیں ہوا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.