ETV Bharat / state

Maharashtra Politics شندے۔فڑنویس حکومت 15 دنوں میں گر جائے گی، راوت

author img

By

Published : Apr 23, 2023, 4:51 PM IST

سنجے راوت نے کہا کہ انہوں نے پہلے پیش گوئی کی تھی کہ شندے حکومت 15 دنوں میں گر جائے گی۔ انہوں نے کہا، یکن ایسا نہیں ہوا کیونکہ اس معاملے میں سپریم کورٹ کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

جلگاؤں: شیو سینا (یو بی ٹی) کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ شندے-فڑنویس کی ریاستی حکومت 15 دنوں میں گر جائے گی۔ سنجے راوت جو گزشتہ دو دنوں سے جلگاؤں میں تھے آج شام ضلع کے پچورا میں یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور ایم وی اے لیڈروں کی وجرمٹھ ریلی میں شرکت کریں گے۔سنجے راوت نے کہا کہ انہوں نے پہلے پیش گوئی کی تھی کہ شندے حکومت 15 دنوں میں گر جائے گی۔ انہوں نے کہا، لیکن ایسا نہیں ہوا کیونکہ اس معاملے میں سپریم کورٹ کی سماعت ملتوی کر دی گئی ۔ اب جب عدالت کا فیصلہ آجائے گا تو شندے حکومت کا گرنا طے ہے۔'

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما اجیت پوار سمیت دیگر بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے مختلف بیانات کے بعد ریاست میں سیاسی ہلچل بڑھ گئی ہے۔ ادھو ٹھاکرے آج شام پچورا میں ایم وی اے ریلی سے خطاب کریں گے۔دریں اثنا، پچورا میں ایم این ایس کے ایک کارکن کو مہاراشٹر پولیس نے اپنی پارٹی کے سربراہ راج ٹھاکرے کے ریمارکس کے خلاف احتجاج میں سنجے راوت کا پتلا جلانے پر حراست میں لے لیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا تھا کہ مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی حکومت کا تختہ الٹ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور ایکناتھ شندے گروپ کی نئی حکومت بن گئی ہے لیکن یہ حکومت چھ ماہ میں گر جائے گی اس لیے مڈٹرم انتخابات کے لیے تیار رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Politics اجیت پوار وزیراعلی کا عہدہ سنبھالنے کے قابل

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.