ETV Bharat / state

'سیٹوں کی تقسیم سے زیادہ مشکل کچھ بھی نہیں' - رکن پارلیمان و سینیئر رہنما سنجے راوت

ریاست مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد بی جے پی شیوسینا اتحاد میں ابھی تک سیٹوں کی تقسیم کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا ہے۔

'سیٹوں کی تقسیم سے زیادہ مشکل کچھ بھی نہیں'
author img

By

Published : Sep 24, 2019, 5:09 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 8:23 PM IST

سیٹوں کی تقسیم پر شیوسینا کے رکن پارلیمان و سینیئر رہنما سنجے راوت نے کہا کہ 'مہاراشٹر ایک بڑی ریاست ہے۔ یہ جو 288 سیٹوں کی تقسیم ہے وہ بھارت پاکستان کی تقسیم سے بھی زیادہ مشکل ہے'۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم پہلے سے ہی اپوزیشن میں ہوتے تو آج حالات کچھ اور ہوتے۔ ہمارے درمیان سیٹوں کی تقسیم جب ہوگی ہم آپ کو اس سے ضرور آگاہ کرائیں گے۔

یاد رہے کہ شیوسینا رہنما و ریاستی وزیر دیواکر روات نے کہا تھا کہ اگر بی جے پی شیوسینا کو آدھی سیٹیں نہیں دیتی ہے تو اتحاد ٹوٹ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں کل 288 سیٹوں پر 21 اکتوبر کو پولنگ ہوگی جب کہ 24 اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

Intro:Body:

urdu

Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 8:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.