شردھا کپور نے 55 سال پرانی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے،جو ان کے والد شکتی کپور کے اسکول کے دنوں کی ہے۔ شکتی کپور اسکول کرکٹ ٹیم کے کیپٹن ہوا کرتے تھے۔
شردھا کپور نے اپنے پاپا کے اسکول کے دنوں کی یہ بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے،’’میرے ڈیڈ کو دیکھئے، یہ تقریباً 55سال پہلے کی تصویر ہے جب پاپا اسکول کرکٹ ٹیم کے کیپٹن ہوا کرتے تھے اس تصویر میں سب سے پیچھے موجود لائن میں بیچ میں نظر آرہے ہیں شکتی کپور۔‘‘
حال ہی میں فلم ’ساہو‘ اور’چھیچھورے‘ میں نظر آچکیں شردھا کپور اب اسٹریٹ ڈانسر اور باغی 3 جیسی فلموں میں نظر آنے والی ہیں۔