ETV Bharat / state

شرد پوار کی امیت شاہ سے ملاقات محض افواہ: این سی پی - مہاراسٹر نیوز

امیت شاہ اور شردپوار کے درمیان گزشتہ دنوں احمد آباد میں ہوئے ملاقات کی خبروں کو این سی پی نے خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی نے افواہ پھیلائی ہے۔

شرد پوارکی امیت شاہ سے ملاقات محض افواہ: این سی پی

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 9:31 PM IST

ممبئی:سچن وازے کیس کے بعد سے مہاراشٹر کی سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے، گزشتہ دنوں شیوسینا کی جانب سے ریاستی وزیرداخلہ انیل دیشمکھ پر دئے گئے بیان کے بعد مہاراشٹر کی سیاست میں ایک نیا موڑ اس وقت سامنے آیا جب این سی پی کے سربراہ شردپوار کی مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے خفیہ ملاقات کی خبریں سرخیوں میں آئی۔

اس کے بعد سے سیاسی ماہرین کی جانب سے ادھو حکومت کے لئے خطرہ کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہے، ایک طرف جہاں شیوسینا کی جانب سے انیل دیش مکھ کے خلاف دئے گئے بیانات نے مہا وکاس آگھاڑی اتحاد کے درمیان اختلافات میں اضافہ ہوا ہے۔ تودوسری جانب این سی پی سپریمو شرد پوار کے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی خبروں نے ریاست کی سیاست کو گرم کردیا ہے۔

وہیں شرد پوار سے ملاقات کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے امت شاہ نے یہ کہہ کر ریاست کی سیاسی سرگرمیاں بڑھا دی کہ ’’ہر باتوں کو عام نہیں کیا جاتا ہے‘‘ مہا وکاس آگھاڑی کے لیڈران کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کوبھی سوچنے پرمجبور کردیا ہے یہی وجہ سے کہ ہے کہ سیاسی ماہرین قیاس لگا رہے ہیں کہ مہاراشٹرا میں جلد ہی بڑا بدلاؤ ہوگا۔

ذرائع کےمطابق مرکزی وزیر داخلہ کی دعوت پر شردپوار اور پرفل پٹیل دونوں ذاتی طیارے احمدآباد پہنچے جہاں بی جے پی کے انتہائی قریبی مانے جانے والے تاجر کے گھر تینوں لیڈران کی بات چیت ہوئی۔ اس سے قبل بھی یہ تاجر بارامتی میں شردپوار سے ملاقات کرچکا ہے۔

این سی پی کے صدر شرد پوار اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے مابین مبینہ ملاقات کی خبر کا انکشاف ہونے پر سیاسی حلقوں میں ہونے والے تنازعہ کو دیکھتے ہوئے این سی پی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن بی جے پی کے ذریعہ شرد پوار اور امیت شاہ میں خفیہ ملاقات کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔حالانکہ احمد آباد میں ایسی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ہے۔ شرد پوار اور پرفل پٹیل احمد آباد کے پروگرام سے براہ راست ممبئی واپس آئے تھے۔

وہیں این سی پی کے رہنما اور اقلیتی امور کےوزیر نواب ملک نے اس خفیہ ملاقات کے متعلق کہا کہ گجرات کے ایک اخبار کے ذریعہ اطلاع ملی ہے کہ شردپوار اورپرفل پٹیل مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملے ہیں۔ حالانکہ گزشتہ دو روزسے ٹوئیٹر پر ایسی کسی بھی میٹنگ کا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔

شیوسینا کے ترجمان اور رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں سے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ شردپوار اور امیت شاہ کی ملاقات ہوئی ہے یا نہیں؟ مجھے اس کے بارے میں مکمل طور پر معلومات نہیں ہے۔ اگر ملاقات ہوئی ہے تو اس میں حرج کی کوئی بات نہیں ہے۔ سنجے راوت نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ملک کے وزیر داخلہ کا اراکین پارلیمنٹ یا بڑے لیڈران سے ملاقات کرنے سے کیا فائدہ ہے؟"اگر دونوں رہنما کسی کام کے لئے ملے تو اس میں مضائقہ نہیں ہے۔

بی جے پی کا کہنا ہے کہ شردپوار اور امیت شاہ کی اس خصوصی ملاقات کا منصوبہ احمدآباد کے اس صنعت کار نے بارہ متی میں شردپوار سے مل کر بنا چکا تھا اس کے بعد گاندھی نگر میں اس کے مہمان خانے پر شردپوار اور امیت شاہ کی ملاقات ہوئی تاہم اس میٹنگ میں کیا تبادلہ خیال کیا گیا اس کے بارے میں کوئی سرکاری بیان نہیں دیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.