ETV Bharat / state

راجیہ سبھا میں اپوزیشن ارکان کی معطلی پر شرد پوار کی تنقید - اپوزیشن ارکان کی معطلی پر شرد پوار کی تنقید

زرعی بلز کی منظوری کے دوران راجیہ سبھا میں ہنگامہ کرنے والے 8 ارکان کی معطلی کو غلط قرار دیتے ہوئے این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ وہ، ارکان کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آج وہ ایک دن کا اپواس رکھیں گے۔

Sharad Pawar's Fast Today To Show Support For 8 Suspended Rajya Sabha MPs
راجیہ سبھا میں اپوزیشن ارکان کی معطلی پر شرد پوار کی تنقید
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 2:01 PM IST

این سی پی کے سربراہ شردپوار نے آج ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجیہ سبھا سے معطل شدہ 8 ارکان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے معطلی کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ راجیہ سبھا ارکان کے حقوق چھین لئے گئے۔

راجیہ سبھا میں اپوزیشن ارکان کی معطلی پر شرد پوار کی تنقید

انہوں نے زرعی بلز منظور کرنے کے لیے ڈپٹی چیرمین کی جانب سے اپنائے گئے رویہ پر تنقید کی۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے بلز کو منظور کرائے جانے کی بھی مذمت کی۔

شرد پوار نے کہا کہ ’میں نے اپنی پوری زندگی میں اس طرح بلز کو منظور ہوتے ہوئے نہیں دیکھا ہے‘ حکومت کے رویہ سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسی سے رائے مشورہ کرنا نہیں چاہتی‘۔

واضح رہے کہ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے 8 اراکین پارلیمان کی معطلی کو منسوخ کئے جانے تک اپوزیشن کی جانب سے ایوان کی کاروائی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وقفہ صفر کے دوران راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد نے کہا کہ ارکان کی معطلی پر تنقید کی اور کہا کہ معطلی کو منسوخ کئے جانے تک تمام اپوزیشن جماعتیں ایوان کی کاروائی کا بائیکاٹ کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.