ETV Bharat / state

شرد پوار کا وزیراعظم کو خط

author img

By

Published : May 28, 2020, 10:52 PM IST

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے کاروبار ٹھپ اور ریاست کی معاشی صورتحال پریشان کن ہونے کے سبب این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے اپنے مکتوب میں رئیل اسٹیٹ اور ریاست کے لیے وزیراعظم نریندر مودی سے مدد مانگی، شرد پوار نے اس مکتوب کو اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر پوسٹ بھی کیا ہے۔

شرد پوار
شرد پوار

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کا بحران تشویشناک صورتحال اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سےریاست کے سبھی بڑے شہروں میں تعمیراتی کام مکمل طو ر پر بند ہیں۔ اس صورتحال سے مرکزی حکومت کو آگاہ کرنے کے لیے این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب لکھا ہے۔

اپنے مکتوب میں شرد پوار نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر اور ریاست میں رکے ہوئے مختلف کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی سے مدد کی درخواست کی ہے۔

اس مکتوب کو شردپوار نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر پوسٹ بھی کیا ہے۔

شرد پوار نے لکھا ہے کہ رئیل اسٹیٹ ملک کی جی ڈی پی میں بہت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن تقریباً تین مہینوں سے کام مکمل طور پر بند پڑا ہے اور کورونا وائرس کے بحران کے سبب خریدی وفروخت مکمل طور پر بند ہے۔

شردپوار نے اس سے قبل فاونڈیشن آف رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس ایسوسی ایشن آف انڈیا کے ذریعے لکھے گئے مکتوب کا بھی حوالہ دیا ہے۔

شردپوار نے اپنے مکتوب میں نوآباکاری، اضافی فنڈز اور جی ایس ٹی میں رعایت کے مطالبے کے ساتھ ساتھ اضافی ادارہ جاتی مالی اعانت، سود میں رعایت اور عوامی فنڈ کے کام کے لیے بھی مدد مانگی ہے.

انہوں نے مزید لکھا کہ 'میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھیں اور معیشت کے ایک اہم ترین شعبے کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات شروع کریں۔

واضح رہے اس سے قبل شرد پوار نے وزیراعظم مودی کومکتوب کے ذریعے ریاست کے کسانوں کے لیے مدد کی درخواست کی تھی۔ شرد پوار نے اپنے خط میں مشورہ بھی دیا کہ اس سلسلے میں وزیراعظم مودی کو مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کو خط لکھنا چاہیے تاکہ کاشتکاروں کو جلد از جلد مدد مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.