ETV Bharat / state

Sharad Pawar on Bilkis Bano Case شرد پوار نے کہا بلقیس بانو کیس کے مجرمین کی رہائی تشویشناک

وزیراعظم مودی اور بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے این سی پی کے قومی سربراہ شرد پوار نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعہ سے اپنی تقریر میں خواتین کی عزت واحترام کی جو باتیں کہی اس کا عملی ثبوت گجرات حکومت نے بلقیس بانو کے مجرمین کو رہا کرکے دے دیا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ Sharad Pawar criticizes BJP

شرد پوار نے کہا بلقیس بانو کے مجرمین کو رہائی تشویشناک

author img

By

Published : Aug 30, 2022, 12:27 PM IST

Updated : Aug 30, 2022, 12:40 PM IST

ممبئی: این سی پی کے قومی سربراہ شرد پوار نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی نے 15 اگست کو خواتین کی عزت واحترام کی جو باتیں کہیں اسے ہم نے غور سے سنا جس ریاست سے نریندر مودی کا تعلق ہے اس کی حکومت نے ایک خاتون کے ساتھ درندگی کا مظاہر کرنے والے مجرمین کو رہا کردیا وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ سے اپنی تقریر میں خواتین کی عزت واحترام کی جوباتیں کہیں اس کا عملی ثبوت گجرات حکومت نے بلقیس بانو کے مجرمین کو رہا کرکے دے دیا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ Sharad Pawar criticizes Modi Govt

شرد پوار نے ملک میں خواتین پر مظالم کی تعداد میں اضافہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کی بی جے پی حکومت نے بلقیس بانو کیس کے مجرمین کو رہا کر کے اور ان کی سرعام ستائش کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ ان کے یہاں عورتوں کا کیا احترام ہے۔ عدالت نے ان مجرمین کو عمرقید کی سزاسنائی تھی لیکن گجرات حکومت نے انہیں رہا کردیا۔ یہ بی جے پی کی سوچ کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bilkis Bano Case بلقیس بانو کیس کے مجرمین کو رہا کرنا خواتین کی توہین کے مترادف ڈاکٹر ایوب سرجن

شردپوار نے کہا کہ مرکزی حکومت اس بات کی مسلسل کوشش کرتی رہتی ہے کہ غیربی جے پی لیڈران کے خلاف کس طرح سی بی آئی، ای ڈی ودیگر ایجنسیوں کو لگایا جائے۔ یہ کوشش ایسا نہیں ہے کہ صرف اپنی ہی ریاست میں ہورہی ہے بلکہ گجرات میں بھی ایسی ہی شکایتیں ہیں اور جھارکھنڈ میں بھی یہی ہورہا ہے۔جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت نہیں ہے ان تمام ریاستوں میں جمہوری طریقے سے منتخب حکومتوں کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی یہ کوشش ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Aug 30, 2022, 12:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.