ETV Bharat / state

Sharad Pawar بی جے پی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے لئے کوشش کی جا رہی ہے:شرد پوار

این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہاکہ آج تمام سیاسی جماعتیں بی جے پی کے خلاف متحد ہو رہیں ہیں اور ایک مضبوط اتحاد بنانے کی کوشش کر رہیں ہیں۔آنے والے دنوں اس کا کیا نتیجہ نکلے گا اس کے بارے میں کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔

بی جے پی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے لئے کوشش کی جا رہی ہے:شرد پوار

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 3:11 PM IST

بی جے پی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے لئے کوشش کی جا رہی ہے:شرد پوار

ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں این سی پی صدر شردپوار نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے مختلف ریاستوں کے لیڈران ہر ایک ساتھ میٹنگ کرکے بی جے پی مخالف اپوزیشن اتحاد بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کو لگتا ہے کہ بی جے پی کو انتخابات میں شکست دے سکتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس کے لئے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ذمہ داری لی ہے کہ پارٹیوں کو اکٹھا کر رہے ہیں اور سب سے بات کر رہے ہیں۔ آنے والے کچھ ہی دن میں بہار کے پٹنہ میں نتیش کمار ایک میٹنگ کا بھی اہتمام کریں گے۔ آنے والےدنوں میں کس طرح سیاسی پہلوؤں پر کام کریں اور ملک کو کس طرح مضبوط بنایا جائے اس پر بھی ابھی بات کی جائے گی۔

تلنگانہ ریاست کے وزیر اعلی چندر شیکھرراؤ کی پارٹی بھارت راشٹریہ سمیتی کی مہاراشٹر میں آمد ہوئی ہے اس پر شرد پوار نے کہا ہے کہ ہمیں بی آر ایس کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔تلنگانہ میں ان کی پارٹی حکمراں جماعت ہے۔اس بنیاد پر انہیں اتحاد کا اہم حصہ سمجھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Newly Built Haj House اورنگ آباد میں تعمیر کیے گئے نئے حج ہاؤس کے افتتاح کا مطالبہ

مہاراشٹر میں اورنگ زیب کے پوسٹر کو لے کر سیاست کی جا رہی ہے اس پر این سی پی سپریمو نے کہا ہے کہ اگر کسی کا پوسٹر دکھایا گیا يا تو اس کے خلاف احتجاج کرنا یہ کوئی بات نہیں ہے۔شہروں کے نام تبدیل کرنے پر شراد پوار نے کہا ہے کہ اگر کسی کو شہر کے نام تبدیل کر کے خوشی ہوتی ہیں آج ملک میں عوام کے اہم موضوع نہیں ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.