ETV Bharat / state

'عوام بی جے پی -شیو سینا حکومت کو اکھاڑ پھینکیں' - four time maha cm

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے کہا ہے کہ غلط ہاتھوں سے اقتدار چھیننا ان کی ذمہ داری تھی اور وہ بھارتیہ جنتا پارٹی شیوسینا کی مخلوط حکومت کو ختم کرنے کے لیے اس وقت تک کوئی کسر نہیں چھوڑیں جب تک انہیں اقتدار سے باہر نہیں کر دیتے۔

'عوام بی جے پی -شیو سینا حکومت کو اکھاڑ پھینکیں'
author img

By

Published : Oct 5, 2019, 7:20 PM IST

شرد پوار نے رادھانگری-بھدرگڑھ اسمبلی حلقے میں گزشتہ رات جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تومیں جوان ہوں۔ انہوں نے عوام سے موجودہ حکومت کو اقتدار سے اکھاڑ پھینکنے میں امداد کی اپیل کی ۔

انہوں نے کہا کہ چھترپتی شیوجی مہاراج کی نگری سے موجودہ حکومت کو ہٹانے کی بنیاد ڈالی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے انتخابات وہ 14 مرتبہ جیتے ہیں ۔ چار مرتبہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی، مرکزی وزیر زراعت، خوراک اور وزیر دفاع رہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تھے لیکن ریاست غلط ہاتھوں میں ہے، اس لیے وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھ سکتے جب تک موجودہ حکومت کو اقتدار سے باہر نہیں کر دیتے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں مہاراشٹر میں سیلابی صورتحال تھی لیکن یہ حکومت سیلاب متاثرین کی امداد نہیں کر پائی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اور دیگر رہنما متاثرین کی ا مداد کے بجائے سیلاب کا ہوائی سروے کرنے میں مصروف رہے۔جس ریاست میں کسان خودکشی کر رہے ہوں وہاں کی حکومت کس طرح چین سے بیٹھ سکتی ہے ۔ جب ان کی حکومت تھی تب انہوں نے کسانوں کو 70 ہزار کروڑ روپے کی ا مداد کی تھی ۔ موجودہ حکومت صرف صنعت کاروں کے قرض معاف کر رہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.