ETV Bharat / state

Maharashtra Political Crisis شرد پوار نے آج دہلی میں پارٹی کی قومی ایگزیکٹو کی میٹنگ بلائی

ریاست مہاراشٹر میں سیاسی رسہ کشی کے درمیان آج نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے دہلی میں پارٹی کی قومی ایگزیکٹو کی میٹنگ بلائی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ شرد پوار اس میٹنگ کے ذریعے این سی پی رہنماوں کو متحد کرنے کی کوشش کریں گے۔

شرد پوار نے آج دہلی میں پارٹی کی قومی ایگزیکٹو کی میٹنگ بلائی

author img

By

Published : Jul 6, 2023, 9:53 AM IST

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے سیاسی بحران کے درمیان آج دہلی میں پارٹی کی قومی ایگزیکٹو کی میٹنگ بلائی ہے۔ اجلاس میں ملک کے مختلف حصوں سے پارٹی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ مہاراشٹر میں پارٹی ٹوٹنے کے بعد شرد پوار اس میٹنگ کے ذریعے این سی پی رہنماوں کو متحد کرنے کی کوشش کریں گے۔ بتادیں اجیت پوار نے این سی پی پر قبضہ کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں برتری حاصل کی ہے۔ 2 جولائی کو این سی پی کی تقسیم کے بعد دونوں خیموں نے بدھ کو اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے الگ الگ میٹنگیں کیں۔ اجیت پوار کی میٹنگ میں این سی پی کے کل 53 میں سے 32 ایم ایل ایز نے شرکت کی۔ اسی وقت شرد پوار کی میٹنگ میں 16 ایم ایل ایز، تین لیجسلیٹیو کونسل ممبران اور چار ممبران پارلیمان نے شرکت کی۔ دونوں خیمے پارٹی اور انتخابی نشان پر دعوے کے حوالے سے الیکشن کمیشن پہنچے۔ اجیت پوار کے خیمے نے اپنی حمایت میں 40 سے زیادہ ایم ایل اے اور ایم پی کے حلف نامے دیے ہیں۔

وزیر چھگن بھجبل نے کہا کہ قانون ساز کونسل کے کئی ارکان نے انکے حق میں حلف نامہ دیا ہے۔ باندرہ کے ایم ای ٹی انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ میٹنگ میں بتایا گیا کہ کچھ ایم ایل اے شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے۔ دوسری طرف جنوبی ممبئی کے یشونت راؤ چوہان پرتشتھان میں منعقدہ میٹنگ میں شرد پوار نے اجیت پر تنقید کی۔ دوسری طرف اجیت نے بالواسطہ دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اب تک ذلت برداشت کی ہے۔ اگر وہ (شرد پوار) مہاراشٹر کا دورہ کرتے ہیں تو میں بھی ایسا کروں گا اور مناسب جواب دوں گا۔

مزید پڑھیں:۔ Maharashtra NCP Crisis نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے انتخابی نشان کی لڑائی الیکشن کمیشن تک پہنچ گئی

طاقت کے پہلے مظاہرہ کے بعد شرد پوار نے اجیت خیمے کے لیے کہا تھا کہ کارکنوں کو نقصان ہوا ہے، اس کے بعد ان کے اچھے دن آگئے ہیں۔ جس نظریے کی آپ نے مخالفت کی ہے اس کے ساتھ چلنا مناسب نہیں۔ ہمارا انتخابی نشان کہیں نہیں جائے گا اور نہ ہی اسے کہیں جانے دیں گے۔ آپ نے ان کی ملاقات میں دیکھا ہوگا کہ پیچھے میری تصویر چسپاں کی گئی تھی۔ وہ جانتے ہیں کہ میرے بغیر نہ ان کا سکہ چلے گا اور نہ ٹکسال۔ ہمیں اقتدار میں لانے والے عوام اور پارٹی کارکن ہمارے ساتھ ہیں۔ میں اقتدار میں ضرور نہیں ہوں، لیکن میں اپنے لوگوں اور ریاست کے لوگوں کے درمیان ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.