ETV Bharat / state

شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان گرفتار - شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان

ڈرگس پارٹی معاملے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان سمیت تین لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

آرین خان گرفتار
آرین خان گرفتار
author img

By

Published : Oct 3, 2021, 6:04 PM IST

Updated : Oct 3, 2021, 7:53 PM IST

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ڈرگس پارٹی کیس میں این سی بی نے گرفتار کرلیا ہے۔ این سی بی نے آرین سے کروز میں موجودگی کے حوالے سے کافی دیر تک پوچھ گچھ کی اور بعد میں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

آرین کے علاوہ اس کے دوست ارباز مرچنٹ اور مُن مُن دھمیچا کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ باقی پانچ افراد نُپور ساریکا، عصمت سنگھ، موہک جیسوال، وکرانت چھوکر اور گومیت چوپڑا سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ ارباز مرچنٹ، آرین کا دوست ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

تفصیلات کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گزشتہ شب ممبئی سے گوا جانے والے کروز جہاز پر چل رہی ڈرگس پارٹی پر چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران این سی بی نے 8 افراد کو حراست میں لیا تھا جس میں بالی وڈ اسٹار شاہ ر رخ خان کے بیٹے آرین خان بھی شامل تھے۔

اس کے علاوہ اس پارٹی میں کئی دوسرے ہائی پروفائل لوگ بھی موجود تھے۔ اس معاملے میں دہلی کی تین لڑکیوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ یہ تینوں لڑکیاں بڑے تاجروں کی رشتہ دار بتائی جا رہی ہیں۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان منشیات کیس میں ملوث ہیں یا نہیں، ابھی تک سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا گیا۔

آرین خان گرفتار
آرین خان گرفتار

اس معاملے میں گرفتار 8 لوگوں میں سے تین کو طبی معائنہ کے لیے لے جایا گیا ہے جبکہ این سی بی عہدیداروں کی گرفت میں تین لوگوں کو میڈیکل جانچ کے لیے لے جاتے وقت کی ایک ویڈیو ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں آرین خان، ارباز مرچنٹ اور مُن مُن دھمیچا شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جن لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ان کے نام درج ذیل ہیں۔

آرین خان، ارباز مرچنٹ، مُن مُن دھمیچا، نُپور ساریکا، وکرانت چھوکر، عصمت سنگھ، موہک جیسوال، گومیت چوپڑا۔

این سی بی ٹیم کو اس ڈرگس پارٹی کے بارے میں معلومات ملی تھی اور ٹیم نے مسافر بن کر اس پر چھاپہ مارا۔ اس میں بالی ووڈ، فیشن اور دیگر شعبوں کے لوگوں نے شرکت کی۔

چھاپے کے واقعے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے این سی بی نے بتایا کہ 2 اکتوبر کو کارڈالیا کروز پر چھاپہ مارا گیا۔ پارٹی میں شامل تمام لوگوں کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران وہاں سے کئی قسم کی دوائیں برآمد ہوئیں۔ ان میں ایم ڈی ایم اے، ایم ڈی، چرس اور کوکین برآمد ہوئے۔ این سی بی نے کہا کہ پورے معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

این سی بی کی جانب سے کہا گیا کہ اس معاملے میں ملوث تمام افراد کی تحقیقات کی جائے گی اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے سے بھی این سی بی ٹیم نے پوچھ گچھ کی ہے جس میں آرین نے خود کو بے قصور بتا رہے ہیں۔

آرین نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ لوگوں کو اس کا نام استعمال کرتے ہوئے پارٹی میں مدعو کیا گیا تھا۔ اس نے کوئی دوا نہیں لی ہے۔ انہیں اس پارٹی میں بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا۔

بتا دیں کہ کروز ممبئی سے گوا جا رہا تھا۔ کروز کو 4 اکتوبر کو ممبئی واپس آنا تھا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اس کروز پر کرے آرک نامی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا اور ان پر تین دنوں میں پول پارٹی سے لے کر میوزیکل پرفارمنس منعقد ہونے تھے۔ اس تقریب کا اہتمام فیشن ٹی وی انڈیا اور دہلی میں قائم نامسکرے ایکسپیریئنس نے کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کروز میں تقریباً 600 افراد سوار تھے جبکہ کروز کی گنجائش دو ہزار بتائی جا رہی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پارٹی میں شرکت کے لیے ایک مسافر ٹکٹ کی قیمت 80 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔

Last Updated : Oct 3, 2021, 7:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.