اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں شاہ فقیر سماج کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں یہ طے پایا گیا کہ ان کے مسائل کی یکسوئی کے لیے اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوران ناگپور میں ایک مورچہ نکالا جائے گا۔ اس پروگرام میں بتایا گیا ہے کہ مہاراشٹر اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے موقعے پر مذکورہ شاہ فقیر سماج اپنے مطالبات کی تکمیل کے لئے پورے مہاراشٹر سے ناگپور میں عظیم الشان مورچہ نکالنے کے لئے تیار ہے۔ Shah Fakeer Samaj Morcha
شاہ فقیر سماج کا اہم مطالبہ یہ ہے کہ ان کی برادری ریاست اور ملک بھر میں اس سماج کو خانہ بدوش قبائل کے زمرے میں شامل کیا جائے۔ اسی مطالبے کی یکسوئی کے لیے ناگپور سیشن میں یشونت اسٹیڈیم میں 22 دسمبر کو ریلی کی شروعات کی جائے گی اور اس ریلی کی قیادت کے دھولیہ کے ایم ایل اے فاروق شاہ اور سماج کی اہم شخصیات کریں گے۔ Shah Fakeer Samaj Morcha
یہ بھی پڑھیں : Yuva Sansad Competition اورنگ آباد میں یوا سنسد مقابلے کا انعقاد، اقصٰی خان ایوارڈ سے سرفراز