ETV Bharat / state

Sewing Machine Distribution In Aurangabad خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے گلوبل اور رہبر فاؤنڈیشن کا خوش آئند اقدام

خواتین کو ہنر مند بنانے کے مقصد سے گلوبل فاؤنڈیشن اور رہبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ٹیلرنگ کا کورس مکمل ہونے کے بعد خواتین کے درمیان سلائی مشین تقسیم کی گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 21, 2023, 9:35 AM IST

خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے گلوبل اور رہبر فاؤنڈیشن کا خوش آئند اقدام

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں خواتین کو ہنر مند بنانے اور ان کی معاشی حیثیت کو مستحکم کرنے کے لئے گلوبل فاؤنڈیشن اور رہبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام متعدد اسکیمیں چلائی جارہی ہیں جس سے ہزاروں بے روزگار ، غریب اور بیوہ خواتین استفادہ حاصل کر رہی ہیں۔ ٹیلرنگ کا کورس مکمل ہونے کے بعد انہیں مفت میں سلائی مشین بھی دی گئی جِس سے خواتین کافی خوش نظر آرہی ہیں۔ ان دنوں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے سب زیادہ خواتین کو متاثر کیا ہے کیوں کہ خواتین کو گھر کی چار دیواری میں گھریلو اخراجات پورے کرنے کے لئے پریشان ہونا پڑتا ہے، موجودہ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے معاشرے کے قابل حضرات نے خواتین کو ہنر مند بنانے اور انھیں خود کفیل بنانےکا بیڑا اٹھایا ہے۔ شہر کے مختلف محلہ جاتی سطح پر خواتین کو مہندی ڈیزائن، فیشن ڈیزائننگ ، ٹیلرنگ اور کھانا بنانے کے ہنر سکھائے جارہے ہیں تاکہ خواتین اپنے گھر کے اخراجات میں کسی طرح سے مدد کرسکیں، اسی کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے شہر کے گلو بل فاؤنڈیشن اور رہبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے غریب , بیوہ اور ضرورت مند پچاس خواتین میں سلائی مشینیں مفت میں تقسیم کیں گئیں۔

خواتین کے درمیان سلائی مشین تقسیم
خواتین کے درمیان سلائی مشین تقسیم

گلوبل میڈیکل فاؤنڈیشن کے دفتر میں ہوئے ٹیلرنگ کورس کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں خواتین نے ہی خواتین کی رہنمائی کی اور مستقبل میں کیسے اپنے ہنر کے ذریعے اپنے حالات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے اس کی رہنمائی تنظیم کی ذمہ دار خواتین نے کی، دونوں ہی فلاحی تنظیموں کے ذ مہ داروں کا کہنا ہیکہ ان خواتین کو خود کے پیروں پر کھڑا کرنا تنظیم کا اہم مقصد ہے۔ ساتھ ہی تنظیم کے ذمہ داروں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ان خواتین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ استفادہ حاصل کرنے والی خواتین کا کہنا کہ وہ پچھلے تین مہینوں سے ٹیلرنگ کورس سیکھ رہی ہے ساتھ ہی ان خواتین کا کہنا ہے کہ یہ ہنر ان کے ساتھ ہمیشہ رہے گا۔ اس پروگرام میں 50 خواتین کو سلائی مشین بھی دی گئی جس سے یہ اپنے اہل خانہ کی کچھ مالی مدد کر سکے کیوں کہ کورونا وبا کے بعد لاک ڈاؤن سے ہر کسی کو ایک کمائی سے گھر کا گزر بسر کرنا مشکل ہو رہا ہے اسی لئے اسلامی حدود میں رہ کر خواتین کو بھی کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا اسی کے مد نظر خواتین کے لیے مفت کورسز شروع کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Dua Foundation دعا فاؤنڈیشن کی جانب سے 52 خواتین کے درمیان سلائی مشین کی تقسیم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.