مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں آل انڈیا سنی جمعیت علماء کے زیر اہتمام مدرسہ حنفیہ سنیہ اسلام پورہ میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں مختلف سنی تنظیموں کے ذمہ داران نے جلوس عید میلاد النبی سے متعلق مکمل تفصیلات پیش کی اور جلوس کو 30 ستمبر بروز جمعہ کو نکالنے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر آل انڈیا سنی جمعیت علماء کے جنرل سیکرٹری یوسف الیاس نے کہا کہ ہر سال عید میلادالنبی کا 12 ربیع الاول کو پوری شان و شوکت کے مالیگاؤں کی اہم شاہراہوں سے نکالا جاتا ہے۔ لیکن امسال ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر یہ جلوس 13 ربیع الاول یعنی 30 ستمبر بروز جمعہ کو مدرسہ حنفیہ سنیہ سے نکالا جائے گا۔ شہر کی اہم شاہراہوں سے گزرتے ہوئے اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں اختتام پذیر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ 104 سالہ جلوس ہوگا جس کو مہاراشٹر سطح پر سنی جمعیت علماء اور دیگر تمام تنظیموں کی حمایت کے بعد 30 ستمبر بروز جمعہ کو نکالا جائے گا۔ انہوں نے کارپوریشن انتظامیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جلوس عید میلاد النبی کے طے شدہ راستوں کی خستہ حال شاہراہوں کی جلد از جلد مرمت کی جائے، غیر قانونی تجاویز کو ہٹایا جائے، اور پولیس انتظامیہ بھی ٹریفک کے نظام میں درستی پیدا کریں۔
اس درمیان سنی جمعیت الاسلام مالیگاؤں کے ذمہ دار نورالعین صابری نے کہا کہ کسی کے ذہن میں یہ خیال آرہا ہوگا کہ مالیگاؤں مسلم اکثریتی شہر ہے تو یہاں کیوں جمعہ کو جلوس عید میلادالنبی نکالا جارہا ہے۔ مالیگاؤں میں کوئی بھی پروگرام، تحریک، یہ کسی مسائل پر آواز اٹھائی جاتی ہے تو وہ بات پورے ملک میں پہنچ جاتی ہے۔ کہیں مالیگاؤں میں جمعرات کو جلوس عید میلادالنبی نکالنے سے مہاراشٹر کی فضا خراب نہ ہوجائے اس لئے حکمت عملی سے جلوس ایک دن کے بعد نکالا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Abu Asim Azmi on Hindu Muslim Unity: نفرت پھیلانے والوں کوپیغام محبت دینا ہوگا، ابوعاصم اعظمی
رضا اکیڈمی مالیگاؤں کے صدر ڈاکٹر رئیس رضوی نے کہا کہ سنی جمعیت اور دیگر تنظیموں کے ذمہ داران و علماء مہاراشٹر کے اس فیصلے کو سبھی شہروں کے ذمہ داران نے تائید و حمایت کی ہے۔ ہم امید ظاہر کرتے ہیں کہ شہر کی امن پسند عوام بھی اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے جلوس عیدملادالنبی شامل ہو اور اس کو پوری طرح کامیاب بنائیں۔