ETV Bharat / state

Aurangabad Name Change Row اورنگ آباد نام تبدیلی معاملے پر ڈویژنل کمشنر آفس میں سات لاکھ فارم جمع ہوئے

بامبے ہائی کورٹ نے اورنگ آباد نام تبدیلی کے معاملے ڈویژنل کمشنر آفس سے کہا تھا کہ نام تبدیلی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کریں جس سے متعلق شہریان حمایت اور مخالفت میں فارم بھریں۔ وہیں 27 مارچ تک نام تبدیلی کی حمایت اور مخالفت میں ڈویژنل کمشنر آفس میں سات لاکھ فارم جمع ہوئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 29, 2023, 1:57 PM IST

اورنگ آباد نام تبدیلی معاملے پر ڈویژنل کمشنر آفس میں سات لاکھ فارم جمع ہوئے

اورنگ آباد: مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے اورنگ آباد شہر کا نام بدل کر چھترپتی سمبھاجی نگر کرنے کا فیصلہ کیا لیکن بامبے ہائی کورٹ نے ڈویژنل کمشنر سے ایک نوٹیفکیشن جاری کرنے کو کہا تھا جس کے بعد ڈویژنل کمشنر نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں شہر کا نام تبدیل کرنے پر اعتراض کرنے والوں کو 27 مارچ تک اپنے اعتراضات درج کرانے کی آخری تاریخ دی گئی تھی اورنگ آباد میں شہر کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت کرنے والوں اور حمایت کرنے والوں نے بڑی تعداد میں فارم جمع کروائے، فارم جمع کر نے کا عمل شام دیر گئے تک جاری رہا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں کا کہنا ہے کہ چھترپتی سمبھاج نگر شہر کے نام کی حمایت میں بی جے پی نے تقریباً دو لاکھ حمایتی فارم اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر دفتر میں جمع کروائے ہیں۔ شہر کے نام کی حمایت میں بی جے پی کی جانب سے ایک ریلی بھی نکالی گئی تھی جس میں لاکھوں فارم جمع ہوئے تھے۔

شہر کے نام چھترپتی سمبھاجی نگر کی حمایت میں بی جے پی کی جانب سے ڈویژنل کمشنر دفتر میں فارم جمع کرائے گئے۔ اورنگ آباد کا نام چھترپتی سمبھاجی نگر رکھنے کے فیصلے کے خلاف اعتراضات اور حمایت فارم داخل کرنے کا آخری دن 27 مارچ تھا جس کی وجہ سے ڈویژنل کمشنر کے دفتر میں اعتراضات اور حمایت فارم داخل کرنے کے لیے کافی بھیڑ دیکھی گئی، چھترپتی سمبھاجی نگر نام تبدیلی کی حمایت میں کل 4 لاکھ 3 ہزار 15 درخواستیں داخل کی گئی ہیں، اور نام کی تبدیلی کے خلاف 2 لاکھ 73 ہزار 210 اعتراضات محکمہ انورڈ اور آؤٹورڈ میں داخل کیے گئے ہیں جبکہ دھاراشیو نام کی تبدیلی کی حمایت میں ڈویژنل کمشنر کے دفتر میں 117 درخواستیں آئی ہیں جب کہ تبدیلی نام کے خلاف 28 ہزار 614 درخواستیں موصول ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Aurangabad Name Change Row اورنگ آباد نام تبدیلی معاملے پر بامبے ہائی کورٹ میں 24 اپریل کو سماعت کو ہوگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.