اورنگ آباد: کورونا وبا کے سبب ملک میں بے روزگاری کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ صنعتی شہر اورنگ آباد میں بھی ہزاروں نوجوانوں کو ملازمتوں سے محروم ہونا پڑا۔ بدلتے حالات اور تقاضوں نے نوجوانوں سے ان کا روزگار چھین لیے۔ ایسے میں اورنگ آباد کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل کی کاوشوں سے محض ایک دن میں سولہ سو ستر نوجوانوں کو مختلف کمپنیوں میں ملازمت ملی، خاص بات یہ ہے کہ ملازمت پانے والوں میں بارہویں سے لے کر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ شامل ہیں۔ Job Fair Held in Aurangabad
ایم پی جلیل کے دفتر میں اس جاب میلے کا انعقاد ہوا، دن بھر امیدواروں کا ہجوم رہا۔ ایک درجن کمپنیوں کے ماہرین نے اس میلے میں ضرورت مند اور باصلاحیت افراد کو منتخب کیا۔ کمپنی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ کیمپس سلیکشن میں نوجوان عموماً تفریح کے طور پر انٹرویو دیتے ہیں لیکن یہاں ہمیں ضرورت مند اور باصلاحیت امیدوار ملے۔ سب سے زیادہ ویراگ کمپنی اور جسٹ ڈائل کے لیے سلیکشن کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:Urdu Job Fair in Manuu: مانو میں اردو جاب میلہ
بے روزگاری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس میلے میں مراٹھواڑہ کے مختلف اضلاع سے نوجوان حصول ملازمت کے لیے اورنگ آباد پہنچے۔ دن بھر انٹرویو کا سلسلہ جاری رہا۔ متعدد نوجوان ایسے بھی ملے جو پچھلے پانچ برسوں سے مسلسل ملازمت کی تلاش میں سرگرداں تھے اور انھیں روزگار مل گیا۔ واضح رہے کہ ایم پی جلیل کی قیادت میں پچھلے چار سال سے جاب میلے کا انعقاد ہو رہا ہے۔