ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں کورونا کا قہر، ریاست بھر میں دفعہ 144 نافذ - کورونا وائرس

ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے صوبے میں کورونا وائرس کی وجہ سے بگڑتی صورتحال کو دیکھتے اعلان کیا کہ آج یعنی (14 اپریل) سے پوری ریاست میں سخت پابندیوں کے ساتھ دفعہ 144 نافذ کی جائے گی۔

Maharashtra
Maharashtra
author img

By

Published : Apr 13, 2021, 10:01 PM IST

Updated : Apr 14, 2021, 7:26 AM IST

ادھو ٹھاکرے نے اعلان کیا ہے کہ 14 اپریل کی رات آٹھ بجے سے مہاراشٹر میں سخت پابندیاں عائد کردی جائیں گی اور کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے' بریک دی چین' شروع ہوگی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ مہاراشٹر میں لازمی خدمات کے علاوہ تمام خدمات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ریاست کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف 15 دنوں تک ضروری خدمات جاری رہیں گی اور بلا وجہ گھر سے نکلنے اور کسی بھی طرح کے سفر پر پابندی رہے گی۔

اس کے علاوہ ادھو ٹھارے نے کہا کہ 12 لاکھ مزدوروں کو 1500 روپے فی نفر کی مالی امداد دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رکشہ چلانے والوں کو بھی 1500 روپے فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ آدیواسیوں کو 2000 روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے کووڈ-19 سے متعلقہ سہولیات کے لیے 3 ہزار 3 سو کروڑ روپے الگ کر رکھے ہیں تاکہ ہر مریض کا بروقت علاج کیا جاسکے'۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ حکومت نے ساڑھے پانچ ہزار کروڑ کی مالی امداد کا پیکیج تیار کیا ہے۔ اور یہ پیکج ریاست کی عوام کو کورونا سے بچانے کے لیے کافی ہے۔

Last Updated : Apr 14, 2021, 7:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.