ETV Bharat / state

FIR Against Javed Shroff جاوید شروف پر ڈونگری پولیس میں دوسرا مقدمہ درج - جاوید شروف

ممبئی کے ڈونگری پولیس اسٹیشن اس سے قبل ایک خاتون ٹیچر نے جاوید شروف پر چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا۔ FIR Against Javed Shroff

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 22, 2022, 12:28 PM IST

ممبئی: ممبئی کے ڈونگری پولیس اسٹیشن میں مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن کے سابق چیئرمین جاوید شروف کے خلاف حبیب ہسپتال میں خاکروب نے بھی ایٹروسٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروایا ہے۔ جاوید شروف پر کورونا کے دوران خاکروب اور عملہ کو پریشان کرنے اور ذات سے متعلق گالی گلوج اور بے عزتی کرنے کا الزام ہے۔ شکایت کنندہ چھایا نربھونے یہ شکایت تحریری طور پر دی تھی اور دو سال بعد پولیس نے ایٹروسٹی ایکٹ کے تحت اس پر مقدمہ درج کیا ہے۔

جاوید شروف پر ڈونگری پولیس میں دوسرا مقدمہ درج

شکایت کنندہ نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ جاوید شروف نے انہیں گالی گلوج کے ساتھ ذات سے متعلق طعنہ زنی کی ہے اور پھر انہیں ملازمت سے بھی بر طرف کر دیا تھا اس کے ساتھ شکایت کنندہ اور متاثرہ نے کئی سنگین الزام بھی جاوید شروف پر عائد کئے ہیں۔ FIR Against Javed Shroff

انہوں نے کہا ہے کہ جاوید شروف محب ناصر کے انتقال کے بعد حبیب ہسپتال کے سربراہ کے طور پر کام کر نے لگے تھے اس دوران عملہ کی تنخواہ کا بھی مسئلہ تھا جب ان سے تنخواہ کی ادائیگی کا سوال کیا جاتا تو وہ عملہ کے ساتھ بھی بدتمیزی کیا کرتے تھے ان تمام الزامات کے دوران عملہ کا بھی پولیس نے بیان قلمبند کیا جس کے بعد پولیس نے یہ معاملہ در ج کیا ہے اس معاملہ میں پولیس نے بیس سے زائد افراد کے بیان بھی قلمبند کئے ہیں۔ اس سے قبل حبیب اسکول کی ٹیچر نے بھی جاوید شروف پر ایٹروسٹی ایکٹ اور چھیڑخانی کے تحت مقدمہ درج کروایا ہے اس معاملہ میں جاوید شروف کی گرفتاری پر ہائیکورٹ نے اسٹے عائد کیا ہے اور اس کی تفتیش ابھی جاری ہے اسی دوران دوسرا معاملہ بھی اس کے خلاف درج ہوگیا ہے۔ second case registered against Javed Shroff in Dongri Police Station

یہ بھی پڑھیں: Habib Esmail Education Trust حبیب اسماعیل اسکول کے ٹرسٹی کے خلاف ایف آئی آر درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.