ممبئی پولیس نے چار یا اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کرتے ہوئے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ رات 8 بجے تا صبح 7 بجے ایک یا اس سے زائد افراد کی غیرضروری نقل و حرکت ممنوع رہے گی جبکہ طبی وجوہات کے پیش نظر نرمی دی جائے گی۔
مہاراشٹرا میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 14,541 ہوگئی ہے اور اس وبا سے 583 اموتا ہوچکی ہیں۔
مرکزی حکومت نے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاون میں 17 مئی تک توسیع کرتے ہوئے علاقوں کو ریڈ، اورینج اور گرین زون میں بانٹا ہے اور زونس کے لحاظ سے کچھ رعایتیں دی ہیں۔