ETV Bharat / state

SDPI Protest اورنگ آباد میں ایس ڈی پی آئی کا احتجاج - aurangabad urdu news

اورنگ آباد میں سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے ضلع کلکٹر دفتر کے باہر آر ایس ایس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ SDPI Protest In Aurangabad

اورنگ آباد میں ایس ڈی پی آئی کا احتجاج
اورنگ آباد میں ایس ڈی پی آئی کا احتجاج
author img

By

Published : Sep 19, 2022, 11:03 PM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے ضلع کلکٹر آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔جس میں مطالبہ کیا گیا کہ 2006 ناندیڑ بم بلاسٹ کو لیکر آر ایس ایس کے کارکن یشونت شندے نے کوٹ میں ایک حلف نامہ داخل کیا جس میں بتایا گیا کہ ملک میں کئی بم بلاسٹ اور فسادات کے لیے آر ایس ایس ٹریننگ دیتی ہے لیکن موجودہ دور میں آر ایس ایس کے خلاف کوئی بھی ایکشن نہیں لیا جا رہا ہے۔ موجودہ حکومت آر ایس ایس کی بن کر رہ گئی ہے اور خود کو سیکولر کہنے والے لوگ آج خاموش بیٹھے ہوئے ہیں جس کو لے کر ایس ڈی پی آئی کے کارکنان نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ۔ SDPI Protest In Aurangabad

اورنگ آباد میں ایس ڈی پی آئی کا احتجاج

ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ ریاستی سطح پر یہ احتجاج کیا جا رہا ہے جس میں 2006 ناندیڑ بم بلاسٹ کو لیکر آر ایس ایس کے کارکن یشونت شندے نے کوٹ میں ایک حلف نامہ داخل کیا تھا جس میں بتایا گیا کہ ملک میں کئی سارے بم بلاسٹ اور فسادات کے لیے آر ایس ایس ٹریننگ دیتی ہے لیکن موجودہ دور میں سبھی سیاسی پارٹیاں خاموش بیٹھی ہوئی ہے اور جو اپنے آپ کو سیکولر کہتے ہیں اور مسلم لیڈران بھی آواز نہیں اٹھا رہے ہیں ساتھ ہی ایس ڈی پی آئی کے کارکنان کا کہنا ہے کہ جس طرح میڈیا مسلمانوں کو لے کر بحث کرتی ہے اس کی بھی اس جانب توجہ نہیں ہے۔ SDPI Protest In Aurangabad

ایس ڈی پی آئی کارکنان کا مطالبہ ہے کہ یشونت شندے نے جو عدالت میں حلف نامہ دیا ہے اس پر حکومت کو غور کرنا چاہیے اس دوران ایس ڈی پی آئی کے کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف بھی جم کر نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں: Study Center for Deserving Students in Aurangabad: اورنگ آباد میں مستحق طلبا وطالبات کے لیے اسٹڈی سینٹرشروع کرنے کا اعلان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.