اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں ایس ڈی پی آئی نے نوپور شرما اور نوین جندل کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے اورنگ آباد ڈیویژنل کمشنر آفس کے روبرو احتجاج کیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین اور بچوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر انسانی زنجیر بناکر نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
Uddhav Thackeray Slams BJP for Prophet Row: 'ہمیں ہندوتوا سیکھانے والے تم کون۔۔۔؟ '
ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داروں نے بی جے پی حکومت پر الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے، بیرونی ملکوں میں بھارتیوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ان کا روزگار چھینا جارہا ہے ، یہ سب کچھ بی جے پی کی دوہری سیاست اور مذہبی شدت پسندی کی وجہ سے ہورہا ہے اس لیے وزیراعظم کو فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفی دینا چاہیے۔