ETV Bharat / state

SDPI Protest: اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کے خلاف ایس ڈی پی آئی کا احتجاجی مظاہرہ - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

مہاراشٹر میں سیاسی بحران کے درمیان ادھو ٹھاکرے حکومت نے بدھ کو ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے اورنگ آباد شہر کا نام بدل دیا تھا۔ ریاستی کابینہ نے اورنگ آباد شہر کا نام بدل کر 'سمبھاجی نگر' رکھنے کی منظوری دی تھی۔ جس کے بعد کئی جگہوں پر اورنگ آباد نام کی تبدیلی کے خلاف مسلم تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیے جا رہے ہیں۔ اس دوران سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے بھی اپنا احتجاج درج کروایا۔ SDPI Protest Against Name Change in Aurangabad

اورنگ آباد نام کی تبدیلی کے خلاف ایس ڈی پی آئی کا مظاہرہ

author img

By

Published : Jul 2, 2022, 7:09 AM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کابینہ میں اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد اورنگ آباد میں نام کی تبدیلی کے خلاف مسلم تنظیموں کی جانب سے کئی جگہوں پر احتجاج کیے جا رہے ہیں۔ اس دوران سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے بھی اپنا احتجاج درج کروایا اور کہا کہ شہر کا نام تبدیلی معاملے میں قانونی مدد لی جائے گی۔ ساتھ ہی کہا گیا کہ ایس ڈی پی آئی قانونی راستے سے اس فیصلے کو چلینج کرے گی۔ سابقہ ادھو ٹھاکرے حکومت پر غیر آئینی فیصلہ کرنے کا الزام بھی لگایا گیا۔ SDPI Protest Against Name Change in Aurangabad

اورنگ آباد نام کی تبدیلی کے خلاف ایس ڈی پی آئی کا مظاہرہ

سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا نے اورنگ آباد نام تبدیلی معاملے کی ہر محاذ پر مخالفت کرنے اور قانونی راستے سے اس فیصلے کو چلینج کرنے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں ایس ڈی پی آئی کے نوجوانوں نے روشن گیٹ علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور سابقہ ادھو ٹھاکرے حکومت کی شدید مذمت کی ، ایس ڈی پی آئی کے کارکنوں کا کہنا ہیکہ حکومت نے اپنی ساکھ بچانے کے لیے آخری لمحوں میں فرقہ پرستی کا ثبوت دیا ہے ، لیکن ایس ڈی پی آئی دستور ہند کی روشنی میں اس کا مقابلہ کرے گی۔ Aurangabad Name Change Controversy

ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ سابق ریاستی حکومت نے اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام بدلنے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ اس کے خلاف ہے ایس ڈی پی آئی کے کارکنان کا کہنا ہے کہ وہ اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام ہمیشہ قائم رکھنے کے لیے قانونی سہارا لیں گے اور دونوں شہروں اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام تبدیل نہ ہو اس کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.