مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کلکٹریٹ میں بلقیس بانو کیس میں ملوث قصورواروں کے خلاف منگل کے روز سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
احتجاجیوں نے گجرات حکومت کے فیصلے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سبھی قصورواروں کو دوبارہ سے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے کارکنان نے کہا کہ بلقس بانو کیس میں ملوث قصورواروں کے خلاف ایس ڈی پی آئی ملک گیر سطح پر احتجاج کررہی ہے اور آگے بھی جاری رکھے گی۔
مزید پڑھیں:
وہیں دیگر احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ گجرات حکومت کے اقدام نے خواتین کے تحفظ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، ایک طرف جہاں وزیراعظم یوم آزادی کے موقع پر لال قلعے سے خواتین کی فلاح و بہبود کی بات کرتے ہیں تو دوسری طرف ان کی حکومت جنسی زیادتی کے قصورواروں کو رہائی کرانے میں مصروف رہتی ہے۔