ETV Bharat / state

Protest Against Israel فلسطین کی حمایت میں اورنگ آباد میں خاموش احتجاج - نہتے فلسطینوں پر اسرائیل کے غیر قانونی حملے

فلسطین میں اسرائیل کی کارروائی کے خلاف اورنگ آباد کے روشن گیٹ میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے خاموش احتجاج کیا گیا۔ اس دوران ایس ڈی پی آئی کے کارکنان اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پوسٹر لے کر اسرائیل کے وزیراعظم کی تصویر پر جوتا چپل برسا رہے تھے۔

فلسطین کی حمایت میں اورنگ آباد میں خاموش احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 12:26 PM IST

فلسطین کی حمایت میں اورنگ آباد میں خاموش احتجاج

اورنگ آباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع سمیت دیگر اضلاع میں بھی نہتے فلسطینوں پر اسرائیل کے غیر قانونی حملے کے خلاف احتجاج و مظاہرے کا سلسلہ جا ری ہے۔

اسی درمیان اورنگ آباد کے روشن گیٹ میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے خاموش احتجاج کیا گیا۔ اس دوران ایس ڈی پی ائی کے کارکنان نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کی حمایت کے پوسٹر رکھے تھے، ساتھ ہی کچھ کارکنان نے اسرائیل کے وزیر اعظم کہ پوسٹر اور اسرائیل کے قومی پرچم کا پوسٹر راستے پر جوتا چپل برسائے ۔

اس دوران ایس ڈی پی ائی کے ذمہ داروں نے روشن گیٹ علاقے میں اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور اپنے جھنڈے لے کر احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والے کچھ لوگوں نے اسرائیل کے وزیر اعظم اور اسرائیل کے قومی پرچم کو سڑک پر رکھ کر چپلوں سے اُسکی پٹائی بھی کی۔

ایس ڈی پی آئی لیڈروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی زمینوں پر قابض کر کے فلسطینیوں کو بے گھر اور ان پر ظلم کر رہا ہے۔ اسرائیلی فوجی معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ گزشتہ کئی سالوں سے اسرائیلی فوجی فلسطینیوں پر ظلم و ستم کر رہی ہے اور اب فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ہے جنگ کے حالات ہیں جس میں ہر روز متعدد افراد مارے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Hamas Israel War فلسطین میں امن وامان اور مسجد اقصیٰ کے لیے آزادی کی دعا

ایس ڈی پی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 2014 سے پہلے ہماری مُلک کے رہنما اسرائیل کے خلاف تھے لیکن موجودہ حکومت اسرائیل کی حمایت کر رہی ہے جو بے گناہوں کو مار رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.