ETV Bharat / state

Science Exhibition in Aurangabad اورنگ آباد میں طلبا و طالبات کے لیے سائنسی نمائش کا انعقاد

اورنگ آباد میں واقع آزاد کالج میں اسکولی طلبا وطالبات کے لیے سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں 35 اردو میڈیم اسکولوں کے دیڑھ سو سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور نمائش کا مشاہدہ کیا۔ Science Exhibition in Aurangabad

اورنگ آباد میں طلبا و طالبات کے لیے سائنسی نمائش کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 4, 2022, 4:35 PM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع آزاد کالج میں اسکولی طلبا وطالبات کے لیے سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں 35 اردو میڈیم اسکولوں کے دیڑھ سو سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور نمائش کا مشاہدہ کیا۔ اس نمائش کا مقصد طلبا میں سائنسی علوم کے تئیں بیداری اور سائنس کے مضامین میں طلبا کی دلچسپی میں اضافہ کرنا ہے۔Science Exhibition in Aurangabad

اورنگ آباد میں طلبا و طالبات کے لیے سائنسی نمائش کا انعقاد

اورنگ آباد کے مولانا آزاد کالج اور ایمیسٹو کے اشتراک سے سائنسی نمائش کا انعقاد عمل میں آیا۔ اردو اسکولوں کے طلباء وطالبات میں سائنسی علوم کے تئیں بیداری اور سائنس کے مضامین میں طلبا کی دلچسپی بڑھانے کے لئے اس نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش کے دوران ماہرین اساتذہ نے طلبا کی معلومات میں اضافہ کیا اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔ سائنسی نمائش میں طلبا نے غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ طلبا کا کہنا ہے کہ جن اشیا کو وہ کتابوں میں تصویروں کی شکل میں دیکھتے تھے ، آج ان کا عملی مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔

مولانا آزاد کالج اور ایمیسٹو کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ اس سائنس نمائش کا مقصد طلبا میں سائنسی علوم کے تئیں بیداری پیدا کرنا اور سائنس کے مضامین میں طلبا کی دلچسپی میں اضافہ کرنا ہے۔ اسی لئے 35 اسکول کے تقریبا ڈیڑھ سو طلباء کو بلایا گیا تاکہ وہ عملی طور پر بھی ہر چیز اچھے سے سمجھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: Science Exhibition Held at Uri School: اوڑی بوائز ہائیر سکینڈری اسکول میں سائنسی نمائش کا انعقاد

اکثر دیکھا جاتا ہے کہ اسکولی بچے کتابوں میں فوٹو کو دیکھ کر پڑھائی کرتے ہیں اور اسے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جب انہیں طلبہ و طالبات کو عملی طور پر سائنسی نمائش میں یہ سب دیکھنے کو ملا تو ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا اور ان میں سائنس کو اور آگے پڑھنے کا شوق بھی پیدا ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.