ETV Bharat / state

اورنگ آباد کے تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل بحال - اردو نیوز مہاراشٹر

اورنگ آباد کے تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل شروع ہوچکا ہے، شہر کے تقریباً تمام تعلیمی اداروں کو مشروط اجازت دے دی گئی ہے، ششم جماعت سے لے کر ہشتم جماعت تک کے طلبا و طالبات کے لیے اسکول کھول دئے گئے ہیں۔ اس کے لیے شہر کے سینکڑوں اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے۔

school reopen in aurangabad
اورنگ آباد کے تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کا عمل بحال
author img

By

Published : Jan 28, 2021, 6:24 PM IST

لاک ڈاؤن کے بعد پورے دس مہینے بعد مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کے اسکولوں کی محدود پیمانے پر ہی رونق بحال ہوئی ہے، حکومت کی گائیڈ لائنس کے مطابق ششم سے بارہویں جماعت تک کے طلبا و طالبات کو اسکول جانے کی اجازت ہے، اس کے لیے والدین کی تحریری رضامندی لازمی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

تحریری رضامندی کی بنیاد پر ہی طلبہ کو اسکول میں داخلہ مل رہا ہے، کورونا وبا کے سبب تعلیمی اداروں میں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔ ماسک، سینیٹائزر اور تھرمل گن سے طلبا کی جانچ کی جارہی ہے۔

تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے تاکہ طلبا وطالبات کو اس وبا سے محفوظ رکھا جائے۔

کئی مہینوں کے بعد اسکول کا رخ کرنے والے طلبا میں خوشی دیکھی گئی تاہم امتحانات کو لیکر یہ طلبا و طالبات فکر مند بھی ہیں کیونکہ امتحانات کی تیاری کے لیے انھیں وقت کافی کم مل رہا ہے، حالانکہ آن لائن درس وتدریس کا سلسلہ بدستور جاری رہا لیکن اردو میڈیم کے طلبا نے اس کے تعلق سے کافی شکایات بھی کیں۔

مزید پڑھیں:

نئے شادی شدہ جوڑوں کے لیے مخصوص پان

میونسپل کارپوریشن حدود میں تعلیمی اداروں کو کھولنے سے قبل تمام اداروں سے وابستہ تدریسی اور غیر تدریسی عملے کا آرٹی پی سی آرٹیسٹ کروایا گیا، یہ ٹیسٹ مرحلہ وار طریقے سے کیے گئے ٹیسٹ میں جو لوگ پازیٹیو پائے گئے انھیں روک دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.