ETV Bharat / state

Illegal School Buses in Mumbai 'ممبئی کے اسکول کی بسیں غیر قانونی طریقے سے چلائی جا رہی' - اسکول کی بسیں غیر قانونی طریقے سے چلائی جا رہی

ممبئی کے اسکولوں میں چلنے والی بسیں غیر قانونی طریقے سے چلائی جا رہی ہیں۔ ان بسوں کے روڈ ٹیکس، فٹنس، گاڑیوں کی پاسنگ، انشورنس، پی یو سی جیسے دوسرے کاغذات بھی مکمل نہیں ہیں۔

ممبئی کے اسکول کی بسیں غیر قانونی طریقے سے چلائی جا رہی

author img

By

Published : May 1, 2023, 7:22 PM IST

'ممبئی کے اسکول کی بسیں غیر قانونی طریقے سے چلائی جا رہی'

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کے اسکولوں میں چلنے والی بسیں غیر قانونی طریقے سے چلائی جا رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اور ممبئی ٹرافک پولیس کو اس کی پوری جانکاری ہونے کے باوجود بے خبر ہے۔ اس معاملے پر اسکول بس ایسوسی ایشن کے صدر انل گرگ کہتے ہیں کہ جیسے ہمیں اور آپ کو معلوم ہے کہ یہ بسیں غیر قانونی طریقے سے چلائی جا رہی ہیں۔ ایسے ہی ان محکموں کے ادنیٰ سے اعلیٰ عہدیداران کو بھی معلوم ہے کہ ان بسوں کے مالکان کس طرح سے غیر قانونی طریقے سے اسے چلا رہے ہیں لیکن ان کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹرافک ڈپارٹمنٹ کارروائی کرنے میں پوری طرح سے لاچار ہے۔ ان بسوں کے روڈ ٹیکس، فٹنس، گاڑیوں کی پاسنگ، انشورنس، پی یو سی جیسے دوسرے کاغذات بھی مکمل نہیں ہیں۔

بسوں کے ذریعے ٹرانسپورٹ قوانین کی کیسے خلاف ورزی کی جاتی ہے۔ گذشتہ کئی ماہ سے ممبئی کے بڑے اور ہائی پروفائل اسکول کے اطراف میں چلنے والی بسوں کی جانکاری اکٹھا کی گئی تو پتہ چلا کہ ٹرافک اور ٹرانسپورٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی بسوں کی لمبی فہرست ہے، جو بڑی بیباکی سے ٹرانسپورٹ محکمہ اور آر ٹی او کے اصولوں کو نظرانداز کرتے ہیں۔

مہاراشٹر ٹرانسپورٹ کمشنر وویک بھیمنور اور آر ٹی او تاڑ دیو کے افسر بھرت کلسکر سے اس بارے میں بات چیت کی گئی تو اُنہوں نے اس پر کارروائی کرنے کی بات کہی جب کہ ممبئی ٹرافک پولیس کے جوائنٹ سی پی پروین پڑول سے بات کرنی چاہی لیکن اُنہوں کوئی جواب نہیں دیا۔ جانکاری کے مطابق ممبئی کے پریل علاقے میں موجود بی ایم سی پارکنگ میں یہ سبھی بسیں روزانہ اسکول کے بچوں کو چھوڑنے کے بعد یہاں لاکر پارک کر دی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: School Bus Catches Fire چلتی اسکول بس میں آگ لگ گئی

سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ ٹرانسپورٹ محکمہ اور آر ٹی او ممبئی ٹرافک پولیس بھلے ہی اپنی آنکھیں بند کرلیں لیکن اسکول انتظامیہ غیر قانونی بسوں کو کیسے اجازت دیتے ہیں۔ کیونکہ یہ بسیں ممبئی کے کم و بیش ہر اسکول میں چلائی جاتی ہیں۔ اسکولی بسوں کو چلانے والوں سے بھی بات چیت کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اُنہوں نے کسی بھی طرح کی بات چیت کرنے سے صاف انکار کے دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.