ETV Bharat / state

سعودی کمپنی کی ریلائنس میں 75 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

مکیش امبانی کے مطابق سعودی عرب کی اریمکو، ریلائنس انڈسٹریز کے ساتھ تیل اور کیمیکل کاروبار میں 75 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

مکیش امبانی اپنے 42وے سالانہ جنرل میٹنگ میں
author img

By

Published : Aug 12, 2019, 7:36 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 7:04 PM IST

ریلائنس انڈسٹریز کے مالک اور ملک کے سب سے بڑے صنعت کار مکیش امبانی نے پیر کو کمپنی کی برلا ماتوشری میٹنگ ہال میں 42 ویں عام میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی کمپنی اریمکو 75ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ریلائنس انڈسٹریز کے کیمیکل کے کاروبار میں کرے گی۔ اریمکو ریلائنس کو خام تیل کی سپلائی کرے گی۔

امبانی نے بتایا کہ دونوں کمپنیوں کے درمیان ہوئی اس سرمایہ کاری کے تحت ریلائنس کے تیل اور کیمیکل کے کاروبار کے ڈیویژن میں اریمکو آئل کو 20 فیصد حصہ دیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ ریلائنس کے لیے سب سے بڑی اور ملک کے لیے ایک بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری ہے۔

امبانی نے گفتگو میں آگے کہا کہ 'ہمارے وزیراعظم کا مقصد بھارت کی معیشت 2022 تک 5 ٹریلین ڈالر بنانے کا ہے۔اصل میں مجھے لگتا ہے 2030 تک بھارت کی معیشت 10 ٹریلین کی ہو جائیگی۔ معیشت میں دھیمی رفتار وقتی طور پر ہے۔ بھارت کے معیشت کی بنیاد بہت مضبوط ہے۔'

انہوں نے کہا کہ بھارت اب 'نئے بھارت' میں تبدیل ہو رہا ہے، اسی طرح ریلائنس بھی اب 'نیو رلائنس' میں بدل ربا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 26, 2019, 7:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.