ETV Bharat / state

General Elections 2024 پرینکا گاندھی وارانسی سے مودی کے خلاف عام انتخابات میں کامیاب ہوسکتی: سنجے راوت - پرینکا گاندھی کے خلاف مدھیہ پردیش میں مقدمہ

ملک بھر میں 2024 کے عام انتخابات کے لئے حکمراں پارٹی بی جے پی اور اپوزیشن کی تمام پارٹیاں ابھی سے متحرک ہوگئیں ہیں۔

2024 کے عام انتخابات
2024 کے عام انتخابات
author img

By

Published : Aug 14, 2023, 8:11 AM IST

ممبئی: شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے گروپ) کے رہنما سنجے راوت نے کہا ہے کہ اگر پرینکا گاندھی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف آنے والے لوک سبھا انتخابات میں وارانسی سے لڑیں گی تو وہ ضرور مودی کے خلاف کامیابی حاصل کرے گی۔ سنجے راوت نے ایک پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ "وارنسی کے لوگ کانگریس رہنما پرینکا گاندھی کو چاہتے ہیں، رائے بریلی، وارانسی اور امیٹھی میں عام انتخابات میں بی جے پی کو کامیابی ملنا مشکل ہے، لوگوں کو کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ اگر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی وارانسی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف انتخابات لڑتی ہیں تو وہ مودی کے خلاف ضرور انتخابات میں ضرور کامیاب ہوگی۔ سنجے راوت کا یہ بیان 2024 کے عام انتخابات سے پہلے شیوسینا (یو بی ٹی) اور بی جے پی کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات کے درمیان آیا ہے۔ شنڈے گروپ کی بغاوت کے بعد شیوسینا ( یوبی ٹی ) اور بی جے پی کے درمیان اختلافات مزید گہرے ہوگئے ہیں۔

مہاراشٹر کی سیاست میں حال ہی میں ہوئے بحران پر این سی پی سربراہ شرد پوار اور اجیت پوار کی ملاقات کی قیاس آرائیوں کے بارے میں شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما نے کہا ہے کہ ''اگر پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعظم نریندر مودی مل سکتے ہیں تو شرد پوار اور اجیت پوار کیوں نہیں مل سکتے ہیں؟ راوت نے کہا کہ ہمیں میڈیا سے معلوم ہوا کہ شرد پوار اور اجیت پوار نے کل ملاقات کی تھی۔

شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ "میرے خیال میں شرد پوار نے اجیت پوار کو اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد پر مبنی انڈیا بلاک میٹنگ کے لیے مدعو کیا’’۔ راوت نے یہ بھی کہا کہ مہاراشٹر کے دونوں نائب وزرائے اعلی اس موجودہ حکومت سے خوش نہیں ہیں۔ "سیاست میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ اجیت پوار، دیویندر فڑنویس اور مہاراشٹر کے لوگ اس موجودہ حکومت سے خوش نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: چند خیرخواہ مجھے منانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن بی جے پی کے ساتھ ہمارا اتحاد ناممکن ہے: شرد پوار

واضح رہے کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما اجیت پوار نے بغاوت کرکے مہاراشٹر کی بی جے پی شنڈے گروپ کی حکومت میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد مہاراشٹر میں سیاست کی ایک نئی بحث شروع ہوگئی تھی۔ اس سے پہلے شنڈے گروپ نے شیوسینا سے بغاوت کرکے شیوسینا پر ہی دعوی کردیا تھا اور بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنوائی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.