ETV Bharat / state

Maharashtra SSC Result ثانیہ نے 10ویں بورڈ کے امتحان میں 95 فیصد نمبرات حاصل کیے

author img

By

Published : Jun 4, 2023, 10:36 AM IST

ممبئی کے جوگیشوری علاقے کے ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی ثانیہ نے 10 ویں بورڈ کے امتحان میں 90 فیصد نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے۔ ثانیہ مستقبل میں ڈاکٹر بن کر لوگوں کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

ثانیہ نے 10ویں بورڈ کے امتحان میں 95 فیصد نمبرات حاصل کیے

ممبئی: ممبئی کے جوگیشوری علاقے میں رہنے والی سید ثانیہ امیر الدین اپنی محنت سے مہاراشٹر ایس ایس سی بورڈ کے امتحان میں 95 فیصد نمبرات سے کامیاب ہوئی ہے۔ ثانیہ نے کہا کہ اُسے امید سے زیادہ نمبرات ملے ہیں۔ ثانیہ نے کہا کہ وہ مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں تاکہ وہ عوام کی خدمت کر سکیں۔ ثانیہ کسی فلیٹ یا کسی عالیشان گھر میں نہیں رہتی بلکہ جوگیشوری علاقے میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتی ہیں ایک چھوٹے سے گھر میں اُنہوں نے تعلیم حاصل کی۔ ثانیہ نے کہا کہ مجھے جو بھی نمبر ملے اس کے لیے گھر والوں کہ خاص کر انکی والدہ کا اہم رول ہے گھر کی مالی حالت بہت اچھی نہ ہونے کے باوجود ثانیہ نے اتنے اچھے نمبرات حاصل کئے۔ کیونکہ اسکول جانے سے لے کر گھر میں پڑھائی تک ہر وقت ان کی والدہ کے ساتھ ساتھ گھر کے لوگوں کا بھی بہت بڑا تعاؤن رہا ہے ثانیہ کی پڑھائی کے دوران کبھی بھی کسی نے کوئی مداخلت نہیں کی۔۔

ثانیہ نے جوگیشوری میں انفینٹ ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی صبح وہ سات بجے اسکول جاتی تھی۔ اسکول تقریباً ایک بجے تک چلتا تھا۔ اسکول سے چھٹی کے بعد گھر آکر دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد دوبارہ پڑھائی میں مشغول ہو جاتی تھیں وہ اسکول سے آنے کے بعد تقریباً تین بجے تک پڑھتی تھی۔ اس کے بعد ان کی ملاقات نفیسہ نوشاد شیخ سے ہوئی جو کہ گھر سے کچھ فاصلے پر ایک اسکول میں ٹیچر ہیں وہ پسماندہ غریب بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی تھیں۔ ثانیہ 3 بجے سے 6 بجے تک ٹیوشن ٹیچر نفیسہ کے گھر ٹیوشن پڑھتی تھیں اس کے بعد گھر آکر تقریباً ایک گھنٹہ آرام کرنے کے بعد 7 بجے سے دوبارہ پڑھائی کرتی تھیں دس بجے تک تقریباً تین گھنٹے تک پڑھائی کرتی تھیں تین گھنٹے مطالعہ کرنے کے بعد وہ رات کا کھانا کھا کر سو جاتی تھی اور کچھ گھنٹے مزید مطالعہ کرنے کے بعد وہ صبح 7 بجے اسکول جاتی تھی۔

ثانیہ کے بارے میں ان کی ٹیوشن ٹیچر نفیسہ نے بتایا کہ وہ پڑھائی میں بہت محنتی طلبہ ہے ٹیوشن کے ساتھ ساتھ وہ وہاں بھی پوری لگن سے پڑھتی تھی۔ اس سے جو بھی ہوم ورک دیا جاتا تھا یہی وجہ رہی کی اُسکی محنت رنگ لائی اور جانے اچھے نمبرات حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں : Maharashtra SSC Result 2023 مہاراشٹر دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان آج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.