ای ڈی نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام (پی ایم ایل اے) کے تحت چار افراد کی جائیدادیں قرق کرنے کے ابتدائی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ اس جائیداد کی قیمت 8.79 کروڑ روپے ہے۔
مرکزی جانچ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ ان میں سنجے خان کے قرق اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ روپے، ڈینو موریا کی مالیت 1.4 کروڑ اور ڈی جے عقیل کی مالیت 1.98 کروڑ ہے جبکہ احمد پٹیل کے داماد عرفان احمد صدیقی کے پاس 2.41 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔
منی لانڈرنگ کا معاملہ 14500 کروڑ روپیے کی مبینہ بینک بدعنوانی سے منسلک ہے جس کی سازش اسٹرلنگ بائیوٹیک اور اس کے پروموٹرز و ڈائریکٹرز نے کی تھی۔