ETV Bharat / state

سمیر وانکھیڑے کی جانچ رپورٹ میں آمدنی سے زیادہ جائیداد کا ذکر - etv bharat urdu news

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق افسر سمیر وانکھیڑے شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کے معاملے میں رشوت لینے کے الزامات میں گھرے ہوئے ہیں۔ سی بی آئی نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے۔

Corruption case
Corruption case
author img

By

Published : May 20, 2023, 11:02 AM IST

ممبئی: منشیات کے معاملے میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو گرفتار کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق افسر سمیر وانکھیڑے کے بارے میں نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ نئی جانکاری کے مطابق سمیر وانکھیڑے نے اپنے خاندان کے ساتھ کئی غیر ملکی دورے کیے تھے۔ اس کے علاوہ وہ آمدنی سے زیادہ اثاثوں کے مالک ہیں۔ ممبئی میں ان کے نام پر چار فلیٹ اور مہنگی رولیکس گھڑیاں ہیں۔ این سی بی نے سمیر وانکھیڑے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

این سی بی کے ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق این سی بی کے ممبئی زون کے سابق ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے اور ان کی اہلیہ کی سالانہ آمدنی تقریباً 22.75 لاکھ روپے ہے، لیکن ان کے پاس چار فلیٹ، پلاٹ اور مہنگی گھڑیاں ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے ایک گھڑی کی قیمت 22 لاکھ روپے ہے جو کہ سونے کی ہے، تاہم متعلقہ محکمے کو اس کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ممبئی میں چار فلیٹ اور واشیم میں 41,688 ایکڑ زمین ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وانکھیڑے طویل چھٹیوں پر بیرون ملک جاتے تھے۔ 2017 سے 2021 تک سمیر وانکھیڑے نے اپنے خاندان کے ساتھ 6 غیر ملکی دورے کیے۔ وہ برطانیہ، آئرلینڈ، پرتگال، جنوبی افریقہ اور مالدیپ گئے۔ اُنہوں نے یہاں 55 دن گزارے لیکن سمیر کا دعویٰ ہے کہ اُنہوں نے صرف 8.75 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جمال الدین جن کا گھڑی کا کاروبار تھا وہ زیادہ تر اخراجات برداشت کر رہا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک اور مشکوک لین دین ہے جہاں وانکھیڑے نے جمال کو 7.40 لاکھ روپے میں چار گھڑیاں فروخت کیں۔ یہ وانکھیڑے کی بیوی کرانتی ریڈکر کو ادا کیا گیا تھا، اس کی تفتیش جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان مہنگی گھڑیوں کی خریداری کا طریقہ مشکوک ہے۔ یہ بھی شک ہے کہ وانکھیڑے کو بیچی گئی گھڑیوں کی فوری ادائیگی کیسے ہوئی (نامعلوم خریداروں کو) اور اُنہیں 22 لاکھ روپے کی نئی گھڑی خریدنے کے لیے کریڈٹ کی سہولت کیسے حاصل ہوئی۔

وہیں دوسری جانب این سی بی کے سابق افسر سمیر وانکھیڑے پر بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان سے رشوت طلب کرنے کا الزام ہے۔ ایسے میں اب کنگ خان کے ساتھ وانکھیڑے کی چیٹ منظر عام پر آگئی ہے۔ سمیر وانکھیڑے نے اس چیٹ کو ہائی کورٹ میں دائر درخواست کے ساتھ پیش کیا ہے۔ بات چیت میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ آرین کے ساتھ کوئی غلط بات نہیں ہوئی ہے۔ سمیر وانکھیڑے نے اپنی درخواست میں کہا کہ انہوں نے سینئر کے حکم کے مطابق کیس پر کام کیا۔

سمیر وانکھیڑے کے مطابق شاہ رخ خان نے انہیں چیٹ میں میسج کیا تھا اپنے پیغام میں کنگ خان نے کہا کہ 'میں آپ کے تمام خیالات اور ذاتی معلومات کے لیے آپ کا شکریہ ادا نہیں کر سکتا جو آپ نے مجھے اپنے بارے میں دی ہیں میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ وہ ایسا شخص بن جائے جس پر مجھے اور آپ دونوں کو فخر ہو یہ واقعہ اس کی زندگی میں ایک اہم موڑ ثابت ہو گا میں وعدہ کرتا ہوں کہ اچھے طریقے سے..."

واضح رہے کہ این سی بی کے سابق افسر سمیر وانکھیڑے پر شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو 3 اکتوبر 2021 کو گوا جانے والی کورڈیلیا کروز سے منشیات برآمدگی کے معاملے میں ملزم نہ بنانے کے بدلے میں مبینہ طور پر 25 کروڑ روپے کی رشوت لینے کا الزام ہے۔ ان الزامات کی وجہ سے سی بی آئی نے حال ہی میں وانکھیڑے اور چار دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ تاہم، ہائی کورٹ کی تعطیلاتی بنچ کے سامنے داخل کردہ اپنی درخواست میں وانکھیڑے نے اپیل کی ہے کہ سی بی آئی میں درج ایف آئی آر کے سلسلے میں ان کے خلاف کوئی زبردستی کارروائی نہ کی جائے وانکھیڑے کی اس عرضی پر بنچ کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔

مزید پڑھیں: سمیر وانکھیڑے کو 22 مئی تک راحت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.