ممبئی: ممبئی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو میں سخت کارروائیوں کو لے کر اپنی شناخت قائم کرنے والے افسر سمیر وانکھیڑے، جو اس وقت چنئی میں تعینات ہے،کے گھر میں کام پر مامور خادمہ نے چوری کر لی ہے۔ اس چوری کے بعد سمیر وانکھڑے کی زوجہ نے مقامی پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ حالانکہ معاملہ درج کیے جانے کے بعد ممبئی پولیس نے چوری کے اس معامہ کو جلد سے جلد حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم نوکرانی ابھی بھی فرار بتائی جا رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ممبئی فلم اداکار شاہ رخ خان کے فرزند آرین خان کوگرفتار کرنے والے افسر سمیر وانکھیڈے کے گھر پر اسی کی نوکرانی مبینہ طور چوری کرکے فرار ہو گئی۔ یہ خادمہ یہاں ممبئی کے گھریلو کام کرنے والی ایجنسی کی معرفت سے گھر پر مامور ہوئی تھی۔ اس نے موقع سے فائدہ اٹھاکرگھر میں چار لاکھ روپے کی چوری کی ہے۔
چوری کے بعد سمیر وانکھیڈے کی اہلیہ اور اداکارہ کرانتی ریڈکر نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے گھریلو ملازمین فراہم کرنے والی ایجنسی سے باز پرس شروع کر دی ہے۔ زیورات اور نقدی کی کل مالیت ساڑھے چار لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ ممبئی پولیس ملزمہ -گھریلو خادمہ - کی تلاش کر رہی ہے اسکا پتہ ٹھکانہ معلوم کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: کشمیر سے ممبئی چرس لانے والا گروہ بے نقاب
یاد رہے کہ سمیر وانکھیڈے جب این سی بی کے زونل ڈائریکٹر تھے تو انہوں نے ہی شاہ رخ خان کے بیٹے آرین کو گرفتار کیا تھا اور کروز ڈرگس کیس کو بے نقاب کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی ان کے خلاف سابق وزیر اقلیتی امور نواب ملک نے محاذ کھو ل دیا تھا۔ اب نواب ملک خود گرفتار ہے اس پر منی لانڈرنگ کاکیس درج کیا گیا تھا اور پولیس نے اس معاملہ میں تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔