مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی ترجمان نواب ملک نے جمعرات کو ایک بار پھر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) ممبئی کے سینئر افسر سمیر وانکھیڑے پر حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انہوں نے اپنی ماں زاہدہ داؤد وانکھیڑے کے دو مختلف مذاہب کے فرضی دستاویز بنائے تھے۔
سمیر کی والدہ کا انتقال 16 اپریل 2015 کو ہوا تھا۔
ایک ٹویٹ میں مسٹر ملک نے کہاکہ مسٹر وانکھیڑے نے ایک اور جعلسازی کی تھی، انہوں نے اپنی ماں کی آخری رسومات مسلم رسم و رواج کے مطابق ادا کیں اور ہندو رسم و رواج کے مطابق سرکاری دستاویزات حاصل کیں۔ انہوں نے لکھا، دھنیہ ہیں داؤد گیان دیو‘۔
مزید پڑھیں:
- Nawab Malik Tweet: نواب ملک نے سمیر وانکھیڑے کی نئی تصویر شیئر کی
- دیویندر فڑنویس کی اہلیہ امرتا نے نواب ملک کو نوٹس بھیجا
- نواب ملک کی بیٹی کا جذباتی خط
یو این آئی