ETV Bharat / state

تلواڑہ ڈیم فلٹر پلانٹ پائپ لائن ٹینڈر معاملہ: سماجوادی پارٹی کا کارپوریشن کے باہر مظاہرہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 14, 2023, 12:33 PM IST

Samajwadi Party Workers Protest مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن ملکیت کے تلواڑہ ڈیم سے لیکر مالیگاؤں فلٹر پلانٹ تک پائپ لائن بچھانے کے ٹینڈر کو لیکر مقامی سماجوادی پارٹی کی جانب سے مستقیم ڈگنیٹی اور شان ہند نہال احمد کی قیادت میں کارپوریشن کے داخلی دروازے پر ہزاروں خواتین و کارکنان نے کھاٹ کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا اور میونسپل کمشنر کیخلاف جم کر نعرے بازی کی۔

سماجوادی پارٹی کا کارپوریشن پر کھاٹ کے ساتھ  احتجاجی مظاہرہ

تلواڑہ ڈیم فلٹر پلانٹ پائپ لائن ٹینڈر معاملہ: سماجوادی پارٹی کا کارپوریشن کے باہرکھاٹ کے ساتھ مظاہرہ

مالیگاؤں:سماجوادی پارٹی کے مقامی ذمہ دار مستقیم ڈگنیٹی نے کارپوریشن کمشنر سمیت دیگر آفسران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کے ٹیکس کا سب سے زیادہ خرچ ان کی تنخواہ پر ہوتا ہے، لیکن یہ افسران ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتے ہیں۔ جمہوری نظام میں آفیسران پر عوام کا دباؤ ہوتا ہے۔ لیکن موجودہ وقت میں کارپوریشن کی باڈی برخاست ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر کوئی عہدہ موجود ہے تو وہ ناسک کے رابطہ وزیر دادابھسے اور رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو دادابھسے بولتے ہے رکن اسمبلی اور میونسپل کمشنر صرف وہی کرتے ہیں۔

مستقیم ڈگنیٹی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ تلواڑہ ڈیم سے مالیگاؤں فلٹر پلانٹ تک پائپ لائن بچھانے جانے کا جو فنڈز منظور کیا گیا تھا اب بھی اسکا انتظار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کافی مشکلات کے بعد یہ ٹینڈر منظور کیا گیا۔ لیکن آج 6 ماہ کا وقفہ گذشتہ کے بعد بھی ٹینڈر جاری نہیں کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسجد محمد بن عبداللہ ڈیولپمنٹ کمیٹی کا چیئرمین حاجی عرفات کو منتخب کیا گیا

ان کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ ماہ کے بعد مارچ آخری میں یہ فنڈ واپس چلا جائے گا، جو کمشنر جان بوجھ کر کررہے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد ٹینڈر جاری نہیں کیا گیا تو کھاٹ کو لیکر کمشنر کی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.