ریاست مہاراشٹر کے اسمبلی اجلاس کے دوار مبینہ لو جہاد کے تعلق سے جھوٹے اعداد و شمار پیش کئے گئے تھے۔ریاستی وزیر منگل پربھات لودھا نے یہ جھوٹا اعداد و شمار پیش کیا تھا۔جس کے بعد سے مسلم رہنما بالخصوص سماجودی پارٹی سے وابستہ رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی، رئیس شیخ سمیت دیگر ارکان اسمبلی کی جانب سے اس معاملہ پر سخت اعتراضات اور برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔اب ہر گزرتے ایام کے ساتھ ان کے اس جھوٹے اعداد و شمار کی مخالفت میں بڑے پیمانے پر کئے جارہے ہیں۔ آج ممبئی میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان کی جانب سے ریاستی وزیر منگل پربھات لودھا کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔
سماجوادی پارٹی کے کارکنان کا کہنا ہے کہ جس طرح سے ریاستی وزیر منگل پربھات لودھا نے جھوٹے اعداد و شمار کے ذریعے ریاست کے ہندوؤں کو ورغلا کی کوشش ہے،ہم اس کی مخالفت اور شدید الفاظ میں اس کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کے خلاف نفرت سازی کا ماحول بنایاجارہا ہے۔کارکنان کا کہنا ہے کہ اگر لودھا نے اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لئے اپنی سرگرمیاں بند نہیں کیں تو ہم ہندوؤں کے ساتھ مل کر انکے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کرنے کے لئے مجبور ہونگے۔
سماجوادی پارٹی کے کارکنان کی جانب سے نکالے گئے احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کا گیا تھا۔ احتجاج کر رہے سماجوادی پارٹی کے کارکنان کو پولیس نے حراست میں لیا۔ واضح رہے کہ ریاستی وزیر منگل پربھات لودھا کے ذریعے ایوان اسمبلی میں کہا گیا کو ریاست میں لو جہاد کے ایک لاکھ معاملے سامنے آئے ہیں۔ لودھا کے اس بیان کے بعد مہاراشٹر کی متعد جگہوں پر لو جہاد کے نام پر مسلم مخالف ریلیاں نکالی گئیں۔ حالانکہ ان ریلیوں کو پولیس کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی تھی۔