ممبئی: گجرات فسادات میں اجتماعی عصمت دری کا شکار ہوئی متاثرہ بلقیس بانو کو انصاف دلانے کے لئے آج سماجوادی پارٹی نے ممبئی کے جے جے جنکشن سے بلقیس بانو انصاف ریلی کا انعقاد کیا تھا لیکن پولیس نے اس ریلی کو اجازت نہیں دی اور ریلی کے قائد سماجوادی پارٹی کے رہنما ابوعاصم اعظمی اور رکن اسمبلی رئیس شیخ، ترجمان عبدالقادر چودھری اور معراج صدیقی سمیت ایس پی کارکنان کو پولیس وین میں زبردستی بٹھا کر آزاد میدان لے گئی اور وہیں ریلی کی اجازت دی۔ SP On Bilkis Bano convicts
اس دوران پولیس نے مظاہرین کو پولیس وین سے آزاد میدان تک پہنچایا اور پیدل مارچ پر پابندی عائد کر دی۔ پولیس کی پابندیوں کے بعد آزاد میدان میں سرکار کے خلاف ایس پی نے سراپا احتجاج درج کرایا اور بلقیس بانو کو انصاف دو کے فلک شگاف نعروں سے آزاد میدان گونج اٹھا۔ Samajwadi Party Protest In azad Maidan Mumbai
بلقیس بانو کو انصاف دلانے کے لیے سماجوادی پارٹی لیڈر ابوعاصم اعظمی نے پہل کی اور ممبئی کے آزاد میدان میں سراپا احتجاج کرتے ہوئے قصورواروں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔ ابوعاصم اعظمی نے احتجاجی مظاہرہ میں جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلقیس بانو پر درندوں نے ظلم و زیادتی کےان کے کنبہ کو قتل کیا اس کی عصمت دری کی اس کے باوجود آج اس کے قصوروار آزاد ہے ان قصورواروں کو تو پھانسی دی جانی چاہیے تھی لیکن عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنائی تھی اور انہیں گجرات سرکار نے رہا کر دیا۔ SP On Bilkis Bano convicts
یہ بلقیس بانو کو اذیت پہنچانے کے مترادف ہے جتنی تکلیف بلقیس کو اس وقت ہوئی تھی اس سے کہیں زیادہ صدمہ اب ہوا ہے جب قصورواروں کو آزاد کردیا گیا۔ بلقیس بانو کے قصورواروں کو پھانسی دی جائے کیونکہ یہ جرم ناقابل معافی اور سنگین نوعیت کا ہے لیکن شرم کی بات ہےکہ اس ملک میں عورتیں محفوظ نہیں اور درندے آزاد گھوم رہے ہیں اعظمی نے بلقیس بانو کے قصورواروں کو فورا جیل بھیجنے کا مطالبہ کیا ۔
انہوں نے یہاں پاپولر فرنٹ آف انڈیا پی ایف آئی پر چھاپہ مار کارروائی پر سوال کیا اور کہا کہ اگر پی ایف آئی ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے تو اس پر پابندی عائد کی جائے لیکن اس تنظیم پر صرف اسلئے کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے کہ یہ تنظیم مسلمانوں کی ہے یہ سراسر غلط ہے۔ اعظمی نے کہا کہ اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ سیمی پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی لیکن دلی کی جج کو اس تنظیم پر پابندی کے بعد بھی کوئی ثبوت نہیں ملے۔ انہوں نے اس پابندی کو اٹھانے کو حکم جاری کیا لیکن سرکار نے اس کی پابندی کی معیاد میں توسیع کر دی انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو نشانہ بنا کر کارروائی کی جارہی ہےتو یہ قانون کے منافی ہے۔
اگر کوئی ملک کو اسلامی ریاست بنانے کی بات کرتا ہے اس کا ماحول خراب کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہونی چاہیے اگر کوئی اس ملک کو ہندوراشٹر بنانے کی بات کرتا ہے تو اس پر پابندی عائد ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے یشونت شندے نے یہ الزام عائد کیا ہےکہ ملک میں بم دھماکوں میں آرایس ایس ملوث ہے اس نے حلف نامہ بھی داخل کیا ہے اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ ابوعاصم اعظمی نے مسلمانوں سے عزم لیا کہ وہ اس ملک میں بھائی چارے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور اس کی ابتدا اپنے غیر مسلم پڑوسیوں سے کریں گے اگر وہ پریشان ہے اور اسے کسی چیز کی ضرورت ہے تو مسلمان اس کی امداد کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے پڑوسی کو خون کی ضرورت ہے تو اس کو خون دیا جائے یہی حقوق العباد اور بھائی چارہ اور سنت نبوی ہے ۔
اعظمی نے کہا کہ بلقیس بانو کو جب تک انصاف نہیں ملتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔ انہوں نے ملک میں بم دھماکہ میں ملوث پائے جانے والی سناتن سنستھا پر اب تک پابندی کیوں نہیں لگائی گئی۔ سیمی پر تو پابندی کے بعد بھی کوئی ثبوت نہیں ملے دو رخی پالیسی یا تعصب ناقابل برداشت ہے اس سے ملک میں نفرت کا ماحول پیدا ہوتا ہے ۔ اس احتجاجی مظاہرہ میں بلقیس بانو کو انصاف دو کے پلے کارڈ بھی لہرائے گئے اور اس مظاہرہ میں کثیر تعداد میں خواتین بھی شریک تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: Bilkis Bano Case بلقیس بانو کے قصورواروں کی رہائی کے خلاف ممبئی میں مظاہرہ